Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Confirming major progress on Israel's part, Blankenship lobbies for ceasefire

یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے نیتن یاہو کافی کچھ نہیں کر رہے: بائیڈن

Posted on 03-09-2024 by Maqsood

یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے نیتن یاہو کافی کچھ نہیں کر رہے: بائیڈن

واشنگٹن، 3ستمبر ( آئی این ایس انڈیا)

صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے کافی کچھ نہیں کر رہے ہیں۔صدر بائیڈن وائٹ ہاو?س میں اس رپورٹ کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے کہ اختتام ہفتہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی ایک سرنگ میں سے 6 یرغمالوں کی لاشیں بازیاب کیں جن میں ایک 23 سالہ اسرائیلی نژاد امریکی ہرش گولڈ برگ پولن بھی شامل تھا۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ان یرغمالوں کو حماس کے عسکریت پسندوں نے حال ہی میں ہلاک کیا تھا۔

اس واقعہ نے غزہ کی جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کی حکمت عملی پر بائیڈن انتظامیہ کی تنقید میں اضافہ ہوا ہے اور بقیہ یرغمالوں کو جلد واپس لانے کے لیے دباو? میں اضافہ ہوا ہے۔جب صدر بائیڈن سے صحافیوں نے پوچھا کہ آیا ان کے خیال میں نیتن یاہو یرغمالوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے کافی کچھ کر رہے ہیں تو ان کا جواب تھا، ’نہیں‘۔تاہم انہوں نے اپنے جواب کی وضاحت نہیں کی۔ دوسری جانب اسرائیل نے اس جواب پر تنقید کی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ اس ہفتے دونوں فریقوں کو یرغمالوں سے متعلق حتمی معاہدہ پیش کریں گے تو صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس کے بہت قریب ہیں۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا پیش کی جانے والی حتمی تجویز قبول کر لی جائے گی تو ان کا کہنا تھا کہ ’امید پر دنیا قائم ہے‘۔نیتن یاہو پر صدر بائیڈن کی تازہ ترین تنقید ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب انہیں اور نائب صدر کاملا ہیرس کو، جو 5 نومبر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار ہیں، تقربیاً 11 ماہ سے جاری غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے مطالبات میں اضافوں کا سامنا ہے۔

غزہ جنگ نے ڈیموکریٹس کے درمیان تفریق کو ہوا دی ہے اور بہت سے ترقی پسند ڈیموکریٹس بائیڈن پر یہ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے لیے امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کو محدود کر یں یا اس پر شرائط عائد کریں۔بائیڈن کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے، سینئر اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات توجہ طلب ہے کہ بائیڈن یرغمالوں کے معاہدے کے لیے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی بجائے نیتن یاہو پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن کا یہ بیان کہ نیتن یاہو کافی کچھ نہیں کر رہے، اس لیے بھی خطرناک ہے کیونکہ یہ بیان حماس کی طرف سے چھ یرغمالیوں کو پھانسی دینے کے چند دن بعد آیا ہے، ان یرغمالوں میں ایک امریکی بھی شامل تھا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb