Skip to content
دبئی میں 7 ماہ کے دوران تقریباً 10 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد
دبئی، 3ستمبر ( آئی این ایس انڈیا)
دبئی میں محکمہ اقتصادیات و سیاحت نے سیاحتی شعبے کی کارکردگی اور سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔الامارات الیوم کے مطابق 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران دبئی آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 10.62 ملین رہی یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 9.83 ملین بین الاقوامی سیاح دبئی آئے تھے۔اعدادوشمار کے مطابق دبئی نے جنوری میں 1.77 ملین بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
فروری کے دوران 1.9 ملین، مارچ کے دوران 1.51 ملین اوراپریل میں1.5 ملین، مئی میں 1.44 ملین سیاح یہاں آئے۔ اسی طرح جون میں 1.19 ملین اور جولائی 2024 کے دوران 1.31 ملین سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔دبئی آنے والے سیاحوں میں مغربی یورپ پہلے نمبر پر رہا۔ یہ جنوری سے جولائی 2024 کے دوران کل سیاحوں کی تعداد کا 20 فیصد رہے ان کی تعداد 2 ملین رہی۔ اس کے بعد جنوبی ایشیا کے سیاح دوسرے نمبر پر رہے، ان کی تعداد 17 فیصد رہی۔جی سی سی کے سیاح 14 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، ان کی تعداد 1.53 ملین رہی۔
روس، آزاد ریاستوں اور مشرقی یورپ کے سیاح 14 فیصد رہے، ان کی تعداد 1.5 ملین رہی۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سیاحوں کی تعداد 1.2 ملین رہی جا 12 فیصد رہے۔ شمالی اور جنوب مشرقی ایشیا کے سیاحوں کا حصہ 10 فیصد تھا اور یہ تقریبا ایک ملین رہے۔امریکہ سے بین الاقوامی سیاحوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ تک پہنچ گئی یہ کل تعداد کا 7 فیصد رہے۔ افریقہ کا حصہ 5 فیصد رہا جس کے سیاحوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار جبکہ آسٹریلیا کے ایک لاکھ 87 ہزار سیاح 7 ماہ کے دوران دبئی آئے۔اس سال جولائی کے اختتام پر دبئی میں 825 ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد 151.4 ہزار سے زیادہ رہی جبکہ 2023 میں ہوٹلوں کی تعداد 813 اور کمروں کی تعداد 148.7 ہزار تھی۔
Like this:
Like Loading...