Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
hamas-new-instructions-for-guards-tasked-with-monitoring-israeli-prisoners

اسرائیلی قیدیوں کی نگرانی پرمامور محافظوں کے لیے حماس کی نئی ہدایات

Posted on 03-09-2024 by Maqsood

اسرائیلی قیدیوں کی نگرانی پرمامور محافظوں کے لیے حماس کی نئی ہدایات

غزہ، 3ستمبر ( آئی این ایس انڈیا)

حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تحریک نے اسرائیلی قیدیوں کی نگرانی پرمامور محافظوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر اسرائیلی فورسز حراستی مقامات تک پہنچیں تو ان سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ یہ ہدایات چھ قیدیوں کی حالیہ ہلاک کے بعد جاری کی گئی ہیں تاہم ان ہدایات کی مزید نوعیت واضح نہیں ہوسکی۔ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کے ذریعے زور دیا کہ (اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن) نیتن یاہو کی جانب سے قیدیوں کو معاہدے کے بجائے فوجی دباؤ کے ذریعے آزاد کرنے پر اصرار کا مطلب ہوگا قیدی اپنے خاندانوں کے پاس زندہ واپس جانے کے بجائے ان کے تابو جائیں گے۔انہوں نے نیتن یاہو اور فوج کو غزہ کی پٹی میں حراست میں لیے گئے قیدیوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کے کسی معاہدے میں جان بوجھ کر خلل ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

ابو عبیدہ نے اسرائیلی حکام پر غزہ پر بمباری کے دوران جان بوجھ کر درجنوں قیدیوں کو ہلاک کرنے کا الزام بھی لگایا۔یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز کہا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ سے برآمد ہونے والے چھ قیدیوں کو سر کے پچھلے حصے میں گولی مار کرقتل کردیا تھا۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ان قاتلوں نے ہمارے چھ قیدیوں کو سر کے پچھلے حصے میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔حکومت مخالف مظاہروں کے دوسرے دن پیر کی شام جب ہزاروں مظاہرین تل ابیب میں جمع ہوئے تو وزیر اعظم نے چھ قیدیوں کو نہ چھڑانے کے لیے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قریب تھے لیکن حماس کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb