Skip to content
جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو وقف بل ۲۰۲۴ء کو
مسترد کرنے کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ رائیں بھیجی جائیں
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل
حیدرآباد،4ستمبر( پریس نوٹ)
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تمام برادران اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے موقع سے وقف کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو ترغیب دیں کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو میل یا خط کے ذریعہ اپنی رائے ضرور بھیجیں، اور واضح طور پر لکھیں کہ ہمیں وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ء منظور نہیں ہے؛ کیوں کہ یہ وقف کے تحفظ کے لئے خطرہ ہے اور اس سے وقف کے مقاصد مجروح ہو جائیں گے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس سلسلے میں ایک بار کوڈ بھی جاری کیا ہے، اس کے ذریعہ آسانی کے ساتھ تمام حضرات اپنا میسیج بھیج سکتے ہیں۔
Like this:
Like Loading...
Wafq had 3rd largest properties in India and still we muslim s in bad condition in India every 2/3 muslim in debt and struggle for daily expenses, muslim borad need to clarify those land which is grabbers sales and earn individual profits from my suggestion govt of india taken good decision to change of wafq rules .