Skip to content
جمعیت علماء وجئےواڑہ کی جانب سےموسلادھار بارش سے متاثر علاقوں میں راحت رسانی کا کام.
مولانا حسین احمدمظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش کے زیر نگرانی کام جاری.
وجئے واڑہ،4 ستمبر(الہلال میڈیا)

جمعیت علماء وجئےواڑہ کی جانب سےموسلادھار بارش سے متاثر علاقوں میں مولانا حسین احمدمظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش کے زیر نگرانی راحت رسانی کے کاموں میں اسکاٹ اینڈ گیڈ کے طلبہ نے حصہ لیا
موسلادھار بارش کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے شہر وجےواڑہ اور اطراف کی عام زندگی مفلوج ہوچکی تھی ،276.000دولاکھ چہتر ہزار گھر وںکے لوگ پانی کے زد میں آنے کی وجہ _سے مکانوں کے چھتوں پر ہی لوگ محبوس ہوگئے
بتایا جارہا ہے کہ حکومت برسات سے بری طرح متاثرین کو محفوظ مقامات میں پناہ دے رہی ہے اور دوران وزیر اعلی چندرابابو نایڈو نے عوام کو تیقن دلایا کہ جن جن کے مکانات اور سواریوں کا نقصان ہوا ہے سب کو معاوضہ دیا جائیگا بتا،دیں کہ زیراب تک 29 افراد کے موت کی اطلاع ہے۔

متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے جمعیت علماء وجےواڑہ اپنی بیش بہا خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ، ابھی کئی دنوں تک اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔سید عبد الرحیم قاسمی سٹی صدر جمعیت علماء، وجےواڑہ،مولانا عبدالستار خان صاحب قاسمی نائب صدر جمیعۃ علماء ضلع کرشنا کے علاوہ دیگر حضرات بھی اپنی خدمت پیش کر رہے ہیں.
Like this:
Like Loading...