Skip to content
مکہ ریجن میں چار بہن بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 جاں بحق، ایک لاپتہ
ریاض، 5ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
مکہ مکرمہ ریجن میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سیلابی ریلے میں تین بہن بھائی ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہے۔سیکورٹی حکام اور امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے المغمس کے علاقے میں چاروں بچے گاڑی میں تھے جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ تین بچے ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا۔امن عامہ کی ٹیمیں چوتھے بچے کی تلاش کا کام چوبیس گھنٹے جاری رکھے ہوئے ہیں، اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں سیلابی ریلے کا شکار ہونے والے خاندان کے تین بچوں کوسپرد خاک کردیا گیا۔
Like this:
Like Loading...