شیواجی کے مجسمہ ساز اور ٹھیکیداردونوں گرفتار
ممبئی، ۵ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
مہاراشٹر کے راج کوٹ قلعہ میں گزشتہ ماہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے گرنے کے سلسلے میں مطلوب مجسمہ ساز-ٹھیکیدار جئے دیپ آپٹے کو بدھ کی رات تھانے ضلع کے کلیان سے گرفتار کیا گیا۔ آپٹے کا بنایا ہوا مجسمہ 26 اگست کو اپنے افتتاح کے نو ماہ سے بھی کم عرصے بعد گر گیا، جس کے بعد سندھو درگ پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی۔پولیس نے اس کی تلاش کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ شیواجی مجسمہ گرنے کے بعد مالوان پولیس نے آپٹے اور ساختی مشیر چیتن پاٹل کے خلاف لاپرواہی اور دیگر جرائم کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پاٹل کو گزشتہ ہفتے کولہاپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس واقعہ میں ملزمین کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر پروین ڈارکر نے کہا کہ جو لوگ ہماری حکومت پر تنقید کر رہے تھے انہیں اب اپنا منہ بند کرنا چاہئے۔یہ سچ ہے کہ پولیس کو جے دیپ آپٹے کو گرفتار کرنے میں کچھ وقت لگا۔ ہم گرفتاری کا کریڈٹ نہیں لے رہے لیکن پولیس نے اپنا کام کیا ہے۔ سندھو درگ پولیس آپٹے کو مالوان لے گئی، جہاں اسے آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تاہم، آپٹے کے وکیل گنیش سوہنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے خود پولیس کو خودسپردگی کردی ۔شیواجی مجسمہ گرنے کے بعد مالوان پولیس نے آپٹے اور ساختی مشیر چیتن پاٹل کے خلاف لاپرواہی اور دیگر جرائم کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پاٹل کو گزشتہ ہفتے کولہاپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے مجسمے کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مواد کے ساتھ ساتھ اس پلیٹ فارم کے نمونے بھی بھیجے ہیں جس پر مجسمہ کھڑا تھا تجزیہ کے لیے فارنسک سائنس لیبارٹری کو بھیج دیا ہے۔