جمعیت علماء و یوتھ کلب وجےواڑہ آندھراپردیش کی خدمات ناقابل فراموش.
وزیرقانون و اقلیت جناب این محمد فاروق کی ستائش
وجےواڑہ،6ستمبر( الہلال میڈیا)
جمعیت علماء & یوتھ کلب وجےواڑہ آندھراپردیش کے خدمات کو وزیر قانون و اقلیت جناب این ایم ڈی فاروق صاحب نے تعریف کرتےہوئے کہا کہ ریاست کے مدارس میں یوتھ کلب کو مضبوط کرنا چاہے تاکہ ایسے نازک حالات میں خدمت خلق کا کام بڑے پیمانے پر کیا جاسکے۔
مولانا حسین احمد مظاہری کنوینر جمعیت علماء آندھراپردیش نے بتایا کہ گز شتہ 6دنوں سے سیلاب کے متاثرہ حالات کے پیش نظرریاستی وزیر قانون جناب این ایم ڈی فاروق نے آج بروز جمعہ سیلاب سےمتاثرہ علاقہ کا دورہ کرکے تمام حالات کا جائزہ لیا متعلقہ شعبہ جات کے وزراء سے فون پر بات کی اور عوام کی راحت رسانی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی
انہوں نے کہا کہ حکومت کے عملہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کام کرنے والے نوجوانوں کو اور اسکاٹ & اینڈگیڈ کے تربیت یافتہ مدرسہ کے طلبہ کی ہمت افزائی کی، انہوں نے کہا کہ مدارس میں اس طرح کے پروگرامس کو مزید تقویت دینا چاہے ۔ساتھ میں جمعیت علماء اراکین منتظمہ کے رکن جناب حاجی فاروق شبلی صاحب بھی ساتھ رہے جنہوں نے میدان میں کام کرنے والے نوجوانوں کا اور یوتھ کلب کا مختصر تعارف بھی کروایا۔