Skip to content
اب ہم کبھی ادھر ادھر نہیں جائیں گے: نتیش کمار
پٹنہ ،۶؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا)
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ پٹنہ میں منعقد ایک پروگرام میں نتیش کمار نے آر جے ڈی پر بہار کے لیے کام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے والوں نے کیا کیا، کیا کچھ کیا؟ ہم سے دو بار غلطی ہوئی، ہم نے دو بار ان لوگوں کا ساتھ دیا اور پھر بعد میں انہیں ہٹا دیا۔ اب ہم کبھی یہاں اور وہاں نہیں جائیں گے۔نتیش کمار یہیں نہیں رکے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم شروع سے ساتھ تھے۔
میں 1995 سے رشتے میں تھا، یہ یہاں اور وہاں ایک دو بار ہوا، یہ ایک غلطی تھی۔اب کبھی ادھر ادھر نہیں ہوگا۔ دیکھ لیجیئے ان لوگوں نے کبھی کوئی کام کیا؟ لیکن ان کے جھوٹے پمفلٹ شائع ہوتے رہتے ہیں۔ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ یہ بہار اور دہلی کے اخبارات میں بھی شائع ہوتا ہے۔ ہم ساتھ تھے۔ ہم دونوں نے مل کر یہاں سب کچھ کیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے تیجسوی یادو اور بعد میں لالو یادو سے نتیش کمار کی ملاقات کے بعد سیاسی گلیارے میں ’پلٹی ‘ مارنے کے متعلق قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔
Like this:
Like Loading...