Skip to content
ریاستی جمیعۃ علماء تلنگانہ کی جانب سے منشیات (شراب ونشہ) شادی بیاہ میں فضول خرچی کے خلاف اور وقف ایکٹ کی اہمیت پرعشرہ جلسہائے اصلاح معاشرہ وشعور بیداری مہم کا کل سے آغاز۔ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعےۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کا بیان۔
حیدرآباد (07/ ستمبر 2024 ء)
ریاستی جمیعۃ علماء تلنگانہ کے جانب سے گزشتہ (۷۲) سالوں سے جلسہائے اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد ہوتے آرہے ہیں نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، ہر طبقہ حتی کہ طلبہ و طالبات کا نشہ آور چیزوں کے استعمال میں بے انتہاء ملوث ہونا، نشہ آور چیزوں کا عام ہو جانا معاشرہ کی اس سنگین صورت حال کے سبب۔ اسی طرح حکومت وقف ترمیمی بل کے ذریعہ مسلمانوں سے ان کے وقف املا مساجد مقبروں اور درگاہوں پر اپنا قضبہ جمانا چاہتی ہے۔
جب کے آئین میں تمام مذہبی ورثہ کو مذہنی طریقہ پر اس کے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ عوام الناس کو وقف ایکٹ سے واقف کرانے کیلئے امسال بھی ریاستی صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعےۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی زیر نگرانی ”دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز کل بتاریخ 8/ ستمبرء سے ہونے جارہا ہے، جو 18 / ستمبر تک 2024 تک جاری رہے گی اس مہم میں ریاستی جمعےۃ علماء کی دعوت پر دارالعلوم دیوبند کے مبلغ حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مدظلہ تشریف لا رہے ہیں اس کے علاوہ ریاستی جنرل سکریٹری اور مقامی علماء کرام بھی ان اجلاسوں میں شرکت کرینگے جو تلنگانہ کے مختلف اضلاع ورنگل‘ میدک‘ جگتال‘ نظام آباد‘ مکھتل‘ محبوب نگر‘ سنگاریڈی‘ رنگاریڈی‘ کریم نگر‘ کاماریڈی‘ میں سماجی برائیوں کے خلاف شعور بیدای اور اصلاح کی مہم چلا ئے جائیگی۔
اور حلقہ واری اصلاحی کمیٹیاں قائم کی جائیگی اسی طرح سماج کا ایک اور اہم ترین اور نازک مسئلہ جو معاشرہ میں ناسور بن چکا ہے، لوگ شرعی و اسلامی نکاح کی سادگی کو چھوڑ کر خرافات اور رسوم کی نحوست کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے نکاح جیسے خوبصورت رشتہ کی برکتوں سے محرومی گھر گھر پھیل گئی ہے، جمعیۃ علماء تلنگانہ کی اس دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم کی تیاری اضلاع میں شروع ہوچکی ہے۔
ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر محترم نے کہا کہ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران اصلاح معاشرہ کے یہ پروگرام پوری ریاست میں سال بھر چلاتے ہیں، دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم اسی کام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لئے پورے زور شور سے چلائی جا رہی ہے،، عوام سے بھی اپیل ہے کہ ہر علاقہ میں اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں، اور سماج سے نشہ و منشیات کی برائی کو اکھاڑ پھینکنے کی اس جدوجہد میں خود اپنا بھی حصہ لیں، نوجوانوں کی اصلاح کی فکر کریں، اور نکاح کو اسلامی طریقہ سے انجام دیں خرافات و رسوم سے دور رکھیں اور لین دین کے ظلم سے باز رہنے کی فکر کو عام کریں۔
Like this:
Like Loading...