Skip to content
سب سے بڑے سائبر فراڈ گروہ کا پردہ فاش،2972 لوگوں کو بنایاگیا شکار
گروگرام؍نئی دہلی،7ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
گروگرام پولیس نے سائبر فراڈ کرنے والوں کے سب سے بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جس نے ملک بھر میں 2972 لوگوں کو دھوکہ دیا تھا۔ گروگرام پولیس نے اس گینگ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ ان سائبر فراڈز نے ملک بھر کے لوگوں کو 10 کروڑ 76 لاکھ روپے کے سائبر فراڈ کا شکار بنا رکھا ہے۔پکڑے گئے سائبر ٹھگ نے ہریانہ میں بھی 9 وارداتیں کی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گروگرام میں پیش آیا۔ گرفتار جعل ساز ٹاسک کے نام پر فراڈ کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان نے دہلی-این سی آر، یوپی، مہاراشٹر، راجستھان، پنجاب سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں دھوکہ دہی کی وارداتیں انجام دی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 60 ہزار روپے، 2 موبائل فون اور 2 پاسپورٹ برآمد کر لیے ہیں۔گروگرام پولس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ملزمین لوگوں کو یو پی آئی اور ٹیلی گرام کے ذریعے شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے اور رقم کی منتقلی وغیرہ کے ذریعے دھوکہ دہی کی وارداتیں کرتے تھے۔
گروگرام پولیس کو ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئے موبائل فون اور آلات سے پتہ چلا ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 10 کروڑ 76 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے سلسلے میں ملزمین کے خلاف کل 2972 شکایات اور 124 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے جن سرخیل کارکنان کو گرفتار کیا ہے، ان کے نام ستیش سدھر،،آر سوریا، راجکمار، نیرج عرف شوبھم، مرجاد سنگھ شیخاوت، نند کشور اور عامر احمد عرف اجو ہے۔ پولیس نے اسے بھی عدالت میں پیش کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
Like this:
Like Loading...