Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

ابوظہبی کے ولی عہد کی ہندوستان آمد، دہلی میں پرتپاک استقبال

Posted on 08-09-2024 by Maqsood

ابوظہبی کے ولی عہد کی ہندوستان آمد، دہلی میں پرتپاک استقبال

نئی دہلی ، ۸؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر دہلی پہنچ گئے ہیں۔ وہ تین روزہ دورے پر ہندوستان آئے ہیں۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے رسمی طور پر ان کا استقبال کیا۔ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ یو اے ای کے کئی وزراء اور ایک تجارتی وفد بھی ولی عہد کے ساتھ ہندوستان آیا ہے۔ وہ کل (پیر) وزیر پی ایم مودی سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نیز ولی عہد صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ جائیں گے۔ منگل کو شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان بزنس فورم میں شرکت کے لیے ممبئی جائیں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنما شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری سیاست، تجارت، سرمایہ کاری، کنکٹیویٹی، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں گہری ہوئی ہے۔ ولی عہد کے دورے سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں شراکت داری کے راستے کھلیں گے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb