Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
expressing-outrage-over-organized-riots-and-violence-against-muslims-in-jainoor

جینور میں مسلمانوں کے خلاف منظم فساداور تشدد پر غم و غصہ کا اظہار۔ مختلف تنظیموں ،مسلم علماء و دانشوران کے خصوصی اجلاس بمقام مسجد حسینی،حیدرآباد میں اہم قراردادیں منظور

Posted on 09-09-202409-09-2024 by Maqsood

 جینور میں مسلمانوں کے خلاف منظم فساداور تشدد پر غم و غصہ کا اظہار۔
مختلف تنظیموں ،مسلم علماء و دانشوران کے خصوصی اجلاس بمقام مسجد حسینی،حیدرآباد میں اہم قراردادیں منظور

 

حیدرآباد،9 ستمبر( الہلال میڈیا)

 

مسلم علماء و دانشوران کے خصوصی اجتماع منعقدہ 8؍ستمبر 2024ء بمقام مسجد حسینی،حیدرآبادمیں مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب امیر شریعت صوبہ تلنگانہ و آندھرا کے زیر صدارت ریاست کی مختلف تنظیموں اور مکاتب فکر کے علماء و دانشواران نے جینور میں منظم فساد اور اس طرح کےمختلف واقعات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کانگریس حکومت کا ریاست کےلاء اینڈ آرڈراور عہدیداروں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
اس اجتماع میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اس معاملہ میں چیف منسٹر کی جانب سے اب تک مسلسل خاموشی، اور بعض مسلم کانگریسی لیڈروں کی جانب سے خود مسلمانوں کو صبر کی تلقین ،یہ سوال اٹھاتا ہےکہ کیاحکومت جینور فسادات میں ملوث مجرموں کے خلاف دیانتدارنہ کارروائی کے لئے تیار ہے۔ ؟
انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات جیسے وحشیانہ واقعات میں مجرموں کو ڈہیل دینے سےاس طرح کے گھناؤنے حادثات کبھی نہیں رک سکتے ۔ ان کو روکنے کا واحد حل مجرموں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی ہے، اس لئے اس معاملہ میں اصل مجرموں کو قانون کے سامنے ضابطہ کے مطابق جوابدہ بنانا ضروری ہے۔
اس اجتماع نے ان افواہوں کو مکمل طو رپر مسترد کردیا کہ یہ فسادات کسی قبائلی پر زیادتی کا رد عمل ہے، قبائیلی کے ساتھ زیادتی ہوتی تو وہ پولیس سے اپنی شکایت کرکے مجرم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے، اس کے برخلاف ہجوم کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر مسلم بستیوں ، مکانات اور دکانوں کو جلانا، کاروبار کو برباد کرنا، جان لیوا حملے کرنا ، جس میں کروڑوں روپئے کی املاک کو جلا کر تباہ کردیا گیا ، یہ سب کھلے طور پر مسلم اقلیت کے خلاف منظم سازش کے پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں ذمہ دار عہدیداروں کی غفلت کاہی نہیں بلکہ متعلقہ عہدیداروں کی کھلی جانبداری کا بھی ثبوت ہے۔
اس اجتماع میں مقررین نےقراردادیں پیش کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت اولین طور پر متعلقہ عہدیداروں کو معطل کرے حکومت جینور فسادات کی جیوڈیشل جانچ کروائے ، اور تمام ملوث افراد اور مجرموں کو کسی بھی جانبداری کے بغیر قانون کے کٹہرے میں لائے ، اور انہیں ان کے جرم کی سزا دلائے۔
اس اجتماع نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ فسادات کے تمام متاثرین کو فوری طور پر ان کے نقصانات کا معاوضہ دے، جنہوں نے ان فسادات میں اپنی محنت سے کمائی جائیدادیں اور کاروبار کو کھو دیا ہے۔
علماء و دانشوران کے اس اجتماع نے تین وفود تشکیل دئیے ، ایک جینور کا دورہ کرکے متأثرین سے براہ راست ملاقات کرے۔ دوسرا محکمہ پولیس کے اعلی عہدیدراوں سے ملاقات کرکے مجرمین کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے۔ تیسرا چیف منسٹر سے ملاقات کرکے فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام کے لئے حکومت کے سنجیدہ رویہ کا مطالبہ کرے ۔
علماء و دانشواران نے اس اجتماع میں فرقہ وارانہ فسادات کے روک تھام کے لئے کئی قراردادیں منظور کیں اور ان نازک مسائل کے حل تک اپنی جدو جہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس اجلاس میں مولانامفتی غیاث الدین رحمانی ،مولانااحمد عبید الرحمن اطہرندوی، جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ، مولانا محمدعبد الرحیم با نعیم ،جناب ضیاء الدین نیر،مولانا غیاث احمد رشادی ،مولانا ظلال الرحمن مفتاحی،مولانا مصد ق القاسمی ،مفتی محمد تجمل حسین قاسمی ،مولانا احمد ومیض ندوی ،مولانا فصیح الدین ندوی ،مفتی انعام الحق قاسمی ،ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ،مولانا عبد الملک مظاہری، مفتی ابوبکر جابرقاسمی،ڈاکٹر عثمان ،مولانا نذیر احمد یونس ،مفتی رفیع الدین رشادی ،مفتی محمود زبیر قاسمی،مولانا عبد الستار حسامی ،مولانا ابرار الحق شاکر ،مفتی احمد اللہ نثار قاسمی ،مفتی احسان صدیقی ،مولانا عثمان بیگ ،مولانا غیاث الدین حسامی ،مولانا عبد الرحمن ماجد ،مولانا ماجد رشادی ،مولانا وجیہ الدین ،مفتی ابراہیم حسامی ،مفتی انعام الرحمن جمیل ،مفتی نوید ،مفتی عرفان ،مولانا اکرام الحق قاسمی ،مولانا یونس انصاری صاحب،مفتی نوید سیف ،مفتی سہیل الرحمن ،مفتی مجتبی ،مولانا عبید الرحمن حسامی ،جناب سلمان ،ڈاکٹر خلیل ،جناب مسعود انجینئر،مولانا مقصود یمانی کےعلاوہ دیگر علماء شریک تھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb