رفیعہ نوشین کی تصنیف کو اردو اکیڈیمی تلنگانہ کا انعام
حیدرآباد،9ستمبر( پریس نوٹ)
معروف سماجی جہد کار، ادیبہ و شاعرہ رفیعہ نوشین کی تصنیف ”شاہین باغ کے نغمے“ کوتلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے برائے سال 2022 کے لئے زمرہ شاعری میں انعام عطا کیا گیا ہے۔ان کی یہ چوتھی تصنیف ہے۔اس سے پہلے رفیعہ نوشین کی تین کتابیں سماج کا پرتو، میری آنکھوں کی زبان، اور کوئی بات اٹھا نہ رکھناشائع ہوکر کافی پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔ مذکورہ کتاب کی رسم رونمائی 15 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ دیگر تفصیلات کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔