Skip to content
یوپی میں مسلم طبقے سے تعلق رکھنے والے مجرمین کا سب سے زیادہ ہوا انکاؤنٹر: سروے
لکھنؤ ،9ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
ریاست اترپردیش کے سلطان پور میں ہوئے انکاؤنٹر پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں، اب سماج وادی پارٹی یوگی حکومت پر ذات پات کے نام پر انکاؤنٹر کا الزام لگا رہی ہے۔ ان سب کے برعکس چند میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2017 سے 2023 تک یوگی حکومت کے دوران یوپی پولیس-ایس ٹی ایف کے ذریعہ سب سے زیادہ انکاؤنٹر مسلمانوں کا کیا گیا ہے۔اتر پردیش میں انکاؤنٹر کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست میں 2017 سے 2023 کے درمیان کل 183 مجرم مارے گئے ہیں۔
اگر ہم میڈیا رپورٹس کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو انکاؤنٹر میں مارے گئے ان 183 مجرموں میں سے 61 مسلمان، 18 برہمن، 16 ٹھاکر، 15 جاٹ اور گجر، 14 یادو، 13 دلت، 3 قبائلی، 2 سکھ، 7 او بی سی اور۔ 34 دیگر مارے گئے۔ اس کے ساتھ ہی مارچ 2017 سے اگست 2024 تک اتر پردیش میں 207 مجرموں کو انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف نے مئی 2023 سے 5 ستمبر 2024 تک انکاؤنٹرس میں کل 9 مجرموں کو ہلاک کیا۔
اس کے ساتھ ہی میڈیا رپورٹس میں ان انکاؤنٹرس کے اعداد و شمار پر سماج وادی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے ردعمل بھی سامنے آئے ہیں۔ ان اعداد و شمار پر سماجوادی پارٹی کے ترجمان منوج کاکا نے کہا کہ پورا ملک ان اعداد و شمار کو دیکھ رہا ہے۔ یوپی میں ہونے والے انکاؤنٹر پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ فرضی انکاؤنٹر یوپی میں ہوئے ہیں۔ دنیا بھر سے جو اعداد و شمار آئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے لیے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔
ذات سے بڑا سوال یہ ہے کہ آپ معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں، مجرموں کو نہیں، اور منگیش یادو اس کی روشن مثال ہیں۔ پولیس نے کئی ایسے مسلمان بھائیوں کو بھی انکاؤنٹر میں ہلاک کیا ہے جو کسی جرم میں ملوث نہیں تھے۔سماجودای پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اعداد و شمار آئے ہیں کہ 61 مسلمان مارے گئے ہیں میرا سوال یہ ہے کہ سب سے زیادہ انکاؤنٹر کیوں ہوئے؟ اگر ہم یوپی کے سرکردہ مجرموں کی فہرست دیکھیں تو اس میں زیادہ وزیر اعلیٰ کی ذات کے لوگ ہیں۔
سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو بھی مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ نچلے طبقے کے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے اور ان کا انکاونٹر کیا جا رہا ہے، ان لوگوں کا مقابلہ کرتے وقت پولس کے ہاتھ کانپتے ہیں جو اعلیٰ برادری سے تعلق رکھنے والے مجرم ہیں۔ اگر انکاؤنٹر کسی مجرم کا ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے لیکن اگر آپ انکاؤنٹر ذات کی بنیاد پر کرتے ہیں تو یہ بدقسمتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی نے اس معاملے پر کہا کہ اپوزیشن کو ان اعداد و شمار کو غور سے دیکھنا چاہئے کیونکہ اپوزیشن کہتی تھی کہ سب سے زیادہ انکاؤنٹر یادووں کے ساتھ ہوئے ہیں۔ اب اعداد و شمار ان کے برعکس ہیں، لیکن کسی مجرم ذات کی بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا جا تا ہے۔
Like this:
Like Loading...