Skip to content
مہدی و مسیح ہونے کا جھوٹا دعویدار شکیل بن حنیف کے فتنہ سےمسلمان ہوشیار وچوکنا رہیں .
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمہ دار علماء کرام کابیان.
حیدرآباد،10ستمبر(پریس نوٹ )
مولانامحمد انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب کل شہر کے علاقہ جھرہ، ٹپہ چبوترہ میں مہدی و مسیح ہونے کا جھوٹا دعویدار شکیل بن حنیف کے پیروکار اہل سنت والجماعت سے وابستہ نوجوانوں کو اپنے باطل عقائدونظریات کی تبلیغ کرتے ہوئے پائے گئے ،اس کی وجہ سے مسلمانوں میں شدیدبے چینی وبرہمی پھیل گئی، اطلاع ملنے پر ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش سے وابستہ علماء کرام مولانا وجیہ الدین قاسمی، مولانا مفتی محمد غلام نوید قاسمی، مولانا مفتی ابراہیم حسامی، مولانا ابرارالحق شاکر قاسمی، مولانا غیاث الدین حسامی ،مولانا عمر محی الدین فیضی اور حافظ نجم الدین زاہد فوری طور پر مقام پر پہونچے اور مقامی پولیس عہدیداران کے سامنے فتنہ شکیلیت کی سرگرمیوں کی وضاحت کی اور زور دیا کہ شکیل بن حنیف کے فتنہ سے وابستہ نوجوانوں کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے اور نقضِ امن کا مسئلہ پیدا کرنے پر کیس بک کیا جائے،
اس واقعہ کے پس منظر میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے ذمہ دار علماء کرام مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا محمد عبدالقوی، مولانا محمد ارشد علی قاسمی ، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اور مولانا مصلح الدین قاسمی نے اپنے بیان میں کہا : قیامت کے قریب زمانہ میں حضرت مہدی کے ظاہر ہونے،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان سے نازل ہونے اور کانا دجال کے نکلنے پر ایک مسلمان کو ایمان رکھنا ضروری ہے،
شکیل بن حنیف قیامت کی ان نشانیوں کا منکر ہے اور اپنے بارے میں مہدی اور عیسیٰ مسیح ہونے کا جھوٹا دعوی کرتا ہے، امریکہ اور فرانس کو دجال قرار دیتا ہے، مفتیان کرام نے شکیل بن حنیف کے ان عقائد کو قرآن و حدیث کے خلاف بتایا ہے اس شخص اور اس کے پیروکاروں کے بارے میں فتوی دیاکہ یہ لوگ مسلمان نہیں ہیں ،ہم برادرانِ اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسلام کے بنیادی عقیدوں کا علم حاصل کریں اور شکیل بن حنیف کے فتنہ سے ہوشیار وچوکنا رہیں اور اس سے وابستہ لوگوں کی گمراہ باتوں میں نہ آئیں۔
Like this:
Like Loading...