Skip to content
اقوامِ متحدہ کی طرف سے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں اسرائیلی بمباری کی مذمت
امریکہ،11سمتبر
مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ٹور وینس لینڈ نے ‘سیف زون’ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندے نے منگل کے روز کہا کہ وہ اسرائیلی بمباری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے غزہ کی پٹی پر شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس بمباری کا ہدف وہ علاقے تھے جنہیں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے محفوظ قرار دے چکے ہیں ۔
اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ‘میں پرزور مذمت کرتا ہوں کہ انتہائی گنجان آبادیوں میں اسرائیلی فوج نے طے شدہ محفوظ علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا یے۔ جہاں بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے اپنے روایتی انداز کے بیان میں اس بمباری کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔
تاہم اقوام متحدہ کے نمائندے نے زور دے کر کہا ہے کہ ہر صورت بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی جانی چاہیے۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی بھی انسانوں کو ایک شیلڈ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
Like this:
Like Loading...