Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
ram-mandir-likely-to-get-rs-400-crore-gst-champat-rai

رام مندر سے 400 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی ملنے کا امکان :چمپت رائے

Posted on 11-09-2024 by Maqsood

رام مندر سے 400 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی ملنے کا امکان :چمپت رائے

کھرگون، ۱۱؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا)

شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے قیاس لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایودھیا میںبابری مسجد کی جگہ بنائے گئے ر ام مندر کے احاطے میں جاری تعمیراتی کام سے تقریباً 400 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔ رائے نے کہاکہ میرا اندازہ ہے کہ حکومت کو رام مندر کی تعمیر کے کام کے لیے جی ایس ٹی کی شکل میں تقریباً 400 کروڑ روپے ملیں گے۔ تاہم اس ٹیکس وصولی کے اصل اعداد و شمار تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ہی حکومت بتا سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 70 ایکڑ پر تیار ہونے والے رام مندر کمپلیکس میں کل 18 مندر بنائے جانے ہیں، جن میں مہارشی والمیکی، شبری اور تلسی داس کے مندر بھی شامل ہیں۔رائے نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے کام کے لیے حکومت کو ملنے والے ٹیکس میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی جائے گی اور 100 فیصد ٹیکس ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایودھیا میں رام مندر سماج کے عام لوگوں کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔

چمپت رائے نے کہا کہ اتر پردیش کے اس مذہبی شہر میں ایسے انتظامات کیے گئے ہیں کہ اگر روزانہ دو لاکھ عقیدت مند آئیں تو بھی کسی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ چمپت رائے وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی نائب صدر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی پر مندر بنانے کی تحریک میں بہت سے لوگوں، ان کے خاندانوں اور رشتہ داروں کو نقصان اٹھانا پڑا ہوگا۔ رائے نے کہاکہ یہ یگیہ (تحریک) آزادی کی 1000 سالہ لڑائی سے کم نہیں ہے۔

وہاں جو بھی مصائب برداشت کیے گئے اور قربانیاں دی گئیں، وہی رام جنم بھومی کی آزادی کے لیے اس یگیہ میں ہوا ہے۔ یہ (تحریک) عوامی فلاح کے لیے ہوئی ہے۔ رائے مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے بکاوا گاؤں میں ایودھیا کے رام مندر کمپلیکس میں بنائے جانے والے شیو مندر کے لیے شیولنگ کا فیصلہ کرنے کے مقصد سے گئے تھے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb