Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
10-accused-of-delhi-riots-acquitted-court-acquitted-due-to-lack-of-evidence

دہلی فسادات کے 10 ملزمین بری، عدالت نے ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے بری

Posted on 14-09-2024 by Maqsood

دہلی فسادات کے 10 ملزمین بری، عدالت نے ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے بری

نئی دہلی،۱۳؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا)

دہلی کی کڑکڑ ڈوما عدالت نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق دو مقدمات میں 10 لوگوں کو بری کر دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج پلستیہ پرماچل نے کیس میں ملزمین کو بری کرنے کا حکم دیا۔کڑکڑڈوما کورٹ نے اپنے فیصلے میں ملزمان کو بری کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کے 3 گواہوں کے بیانات اور شواہد پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ کیس کے تمام ملزمان پر لگائے گئے الزامات شک و شبہ سے بالاتر ثابت نہیں ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو بری کرتے ہوئے شک کا فائدہ بھی دیا۔ عدالت نے دو مقدمات میں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جن ملزمان کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا ان میں محمد شاہنواز عرف شانو، محمد شعیب عرف چھٹوا، شاہ رخ، راشد عرف راجہ، آزاد، اشرف علی، پرویز، محمد فیصل، راشد عرف مونو اور محمد طاہت شامل ہیں۔ دونوں معاملے گوکل پوری پولیس اسٹیشن کے ہیں۔ ان ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 148، 149، 436، 454، 392، 452، 188، 153A، 427 اور 506 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر نمبر 140/2020 میں شکایت کنندہ ستیش کمار یکم مارچ 2020 کو تھانے میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ 24 فروری کو دوپہر ڈھائی بجے کے قریب ایک سے ڈیڑھ ہزار فسادیوں کا ہجوم برج پوری میں واقع ان کے تین منزلہ مکان میں داخل ہوا۔

یہ سب ہتھیاروں سے لیس تھے۔ ان لوگوں نے اس کے گھر میں واقع موبائل شاپ میں لوٹ مار کی اور توڑ پھوڑ کی۔ 4-30 بجے کے قریب 50-60 لوگوں کا ایک ہجوم پھر آیا اور انہیں دھمکی دی کہ وہ فوراً گھر سے نکل جائیں ورنہ انہیں زندہ جلا دیا جائے گا۔ہجوم نے تقریباً 20 تولہ سونا اور تقریباً 250 گرام چاندی کے زیورات اور 1.5 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔

مشتعل ہجوم نے ان کے گھر کو آگ لگا دی جس سے بہت سے فرنیچر، واشنگ مشین، گیس سلنڈر وغیرہ جل گئے۔ شکایت کنندہ نریندر کمار نے ایف آئی آر نمبر 142 میں بھی ایسی ہی شکایت کی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فروری 2020 میں ہونے والے تشدد میں کم از کم 53 افراد ہلاک جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں اب تک 750 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb