Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
masjid-nabawi-more-than-5-4-million-people-visit-in-one-week

مسجد نبوی ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ سے زیادہ افراد کی آمد

Posted on 14-09-202414-09-2024 by Maqsood

مسجد نبوی ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ سے زیادہ افراد کی آمد

ریاض، ۱۴؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 لاکھ 10 ہزار89 نمازی اور زائرین آئے۔ خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین کی فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ’4 لاکھ 77 ہزار245 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 30 ہزار 823 زائرین نے ریاض الجنہ (روضہ شریفہ) میں نماز ادا کی۔

اتھارٹی نے بتایا مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 77 ہزار سے زیادہ زائرین نے ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔مسجد نبوی کے مخصوص حصوں میں ایک لاکھ 44 ہزار 362 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ایک ہزار 570 ٹن زمزم کی فراہمی کے علاوہ زمزم کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے 178 سیمپلز جمع کیے گئے۔ اس کے علاوہ صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے ہزاروں لٹرجراٹیم کش مادے کا استعمال کیا گیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb