Skip to content
جمعیۃ علماء تمل ناڈو کے وفد کا سیلاب زدہ علاقوں کا سروے اور تعاون.
شہر وجےواڑہ کے سیلاب زدہ علاقہ ،آرآر پیٹ ،ویسر کالونی و دیگر علاقوں کا دورہ
وجےواڑہ ،14ستمبر( ایجنسیز)

مفتی سید عبد الرحیم قاسمی صدرسٹی جمعیۃ علماءوجےواڑہ کی اطلاع کے مطابق مولانا حسین احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش کے زیر نگرانی جمعیۃ علماء تمل ناڈو کے وفد نے سیلاب زدہ علاقوں کا سروے اور تعاون کیا گیا ،جمعیۃعلماء تملناڈو کے ناظم اعلی جناب حاجی حسن اور نائب صدر جمعیۃعلماء تملناڈو وصدر تنظیم المساجد جناب حاجی محمد بشیر کا شہر وجےواڑہ کے سیلاب زدہ علاقہ ،آرآر پیٹ ،ویسر کالونی و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
جمعیۃ علماء تمل ناڈو سے آئے ہوئے وفد نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مساجد کے کمیٹیوں اور آئمہ وموذنین سے بات چیت کی، اور متاثرہ علاقوں میں سروے کے بعدان کی ضرورت کی چیزیں خریدنے کے لئے نقد رقم عطیہ کی۔ اور مزید تعاون کی صورت میں دوبارہ اسی طرح کے تعاون کا ارادہ ظاہر کیا۔

60 سے زیادہ متاثرہ مساجد کے تعاون، غریب اور بیوہ ،محتاج و لاوارث مختلف سلم بستیوں میں سیلاب زدہ علاقوں میں محتاجی کی زندگی گزار رہے ہیں ان کی بھی فہرست نشاندہی کی گئی جمعیت علماء تملناڈو کی خطیر رقم اور جمعیت علماء وجےواڑہ کی موجودہ رقم کو مشورہ سے ضرورت مندوں کی ضرورت پر خرچ کرنے کا مذاکرہ ہوا، ویسے حکومت آندھراپردیش کی نگرانی میں تمام متاثرہ مساجد کو قالین اور مائک سٹ دینے کا اعلان بھی ہوا، وفد میں مقامی علماء کرام مولانا عبد الستار خان رشادی ضلعی کنوینر منظم دینی مکاتب ،مولانا اخلاق قاسمی اور حافظ جیلانی موجود رہے۔
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...