Skip to content
مجھے کرسی کی نہیں، آپ کی فکر، احتجاجی ڈاکٹروں سے ملنے پہنچیں ممتابنرجی
کولکاتہ،۱۴؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
کولکاتہ کے آر جی کار اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے پہلے ریپ اور بعد میں قتل کے معاملے میں ڈاکٹروں کا احتجاج اب بھی جاری ہے۔ڈاکٹروں کے اس احتجاج کو ختم کرنا ریاستی حکومت کے لیے اب ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہفتہ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں سے ملنے آئیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آپ کے ساتھ ہے۔اس معاملے میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میں سی بی آئی سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ تین ماہ کے اندر اس معاملے میں انصاف کرے۔ ممتا بنرجی کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سے ملنے اس لیے آئی ہوں کیونکہ مجھے آپ کی فکر ہے۔ مجھے اپنے عہدے کی فکر نہیں ہے۔ سی ایم ممتا بنرجی، بغیر کسی کو کچھ بتائے، کولکاتہ میں احتجاج کر رہے جونیئر ڈاکٹروں سے ملنے کے لیے سنیچر کی دوپہر احتجاج کے مقام پر پہنچیں۔سی ایم ممتا نے اس دوران کہا کہ آپ کا درد میرا درد ہے۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ مظاہرہ کرنا آپ کا حق ہے۔ میں یہاں صرف آپ کا درد بانٹنے آئی ہوں۔ ہمیں آپ سب کی حفاظت کی فکر ہے۔ میں آپ سب کے مسائل بھی سمجھ سکتی ہوں۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہے اسے سخت ترین سزا ملے گی۔ انہیں ایسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ میں صرف آپ سب سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ اب اپنے کام پر واپس آ جائیں۔ سی ایم ممتا بنرجی نے بھی کچھ دن پہلے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملنے کی کوشش کی تھی۔اس دوران انہوں نے ڈاکٹروں سے میٹنگ بھی بلائی لیکن اس میٹنگ میں کوئی ڈاکٹر ان سے ملنے نہیں آیا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی نے جذباتی ہو کر کہا تھا کہ اگر آپ کو میری حکومت پر بھروسہ نہیں ہے تو میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ سی ایم ممتا بنرجی نے اس دوران کہا تھا کہ میں نے ڈاکٹروں سے بات کرنے کی پوری کوشش کی۔ تین دن ان سے ملنے کا انتظار کیا۔نبانو میں ان کا 2 گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بھی وہ اس سے ملنے نہیں آئے۔ میں بھی مستعفی ہونے کو تیار ہوں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے ہم نے لائیو ٹیلی کاسٹ کی اجازت دی تھی لیکن اب معاملہ سپریم کورٹ اور سی بی آئی میں ہے۔ اس لیے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اگر میٹنگ کا براہ راست نشر نہ کی گئی تو وہ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...