Skip to content
مدرسۂ اشاعت الخیربازارگارڈ میں محفلِ نعتِ شاہِ اُمم ﷺ کا انعقاد
حیدرآباد،15ستمبر( پریس نوٹ)
مولانا منیر مظاہری کی اطلاع کے بموجب مولانا احمد عبداللہ طیب القاسمی (خلیفۂ قاری سیدصدیق احمد باندوی علیہ الرحمہ) کی زیر نگرانی مدرسۂ اشاعت الخیر(مسجدِ قطب شاہی) بازارگارڈ میں ایک عظیم الشان محفلِ نعتِ شاہِ اُمم ﷺ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں قرأتِ کلام اللہ پاک کے بعد کوئی ۱۹ طلبہ نے نعت خوانی کا شرف کیا ،
ان کے علاوہ صدرمدرس مولانا احمد ولی اللہ حامد الاسعدی، حافظ محمد اسحاق، مفتی الیاس الاسعدی نے ہدیۂ نعت اور مولانا عامرالاسعدی نے سلام بحضورِ خیرالانام علیہ الصلوٰۃ و السلام پیش کیا، مستند کلام ، خوشگوار ترنم اور عشق و عظمت سے معمور نعتوں سے محفل پُرنور ہوگی، اس موقع پر جناب فرید علی، جناب صادق علی، زین الساجدین، حافظ فضل، قاری احمدعلی اور جملہ اساتذہ ، طلبہ و اولیائے طلبہ موجود تھے،صدرالمدرسین کی دعا اور تشکر پر محفل مکمل ہوئی۔
Like this:
Like Loading...