Skip to content
وہ قوم ترقی نہی کرسکتی جو نشہ میں مبتلا ہو
محبوب نگر میں جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر کا اصلاح معاشرہ جلسہ کا انعقاد
حیدرآباد،15ستمبر( پریس ریلیز)
محترم حافظ پیر شبیر صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی زیر نگرانی و مولانا محمد نعیم کوثرصاحب رشادی کی زیر سرپرستی اور مولانا محمد عبد اللہ خان صاحب حسامی صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر کی صدارت میں 14 ستمبر 2024 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد حنان محبوب نگر میں اصلاح معاشرہ جلسہ منعقد کیا گیا.

محترم حافظ پیر خلیق احمد صابرصاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے خطاب میں فرمایا اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور بہت قیمتی اعضاء کو جسم میں رکھا جس کی قیمت کروڑوں سے زیادہ ہے لیکن ہمارے قوم کے نوجوان اس کو برباد کر رہے ہیں نشہ کرکے گانجے کا استعمال کرکے، اس بات پر زور دیا کہ اصلاحی کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ قوم کے نوجوانوں کو نشہ سے دور کیا جائے، بتایا کہ جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پچھلے تیس سال سے اصلاح معاشرہ پروگراموں کو منعقد کررہی ہے اور قوم و ملت میں پاۓ جانے والے برائیوں کے سد باب کے لیئے کام کرتی ہے اس مرتبہ کے عنوانات یہ ہیں
اینٹی ڈرگ مومنٹ.سودی لین دین سے قوم کو بچانا.والدین کی نافرمانی جو بچوں کے ذریعہ کی جارہی ہے اس کی اصلاح
ان تین عنوانات کے تحت پورے تلنگانہ و آندھرا میں دس روزہ پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں اسی میں سے یہ آج کا پروگرام بھی ہے نیز شادیوں میں اسرا ف کی تباہ کاریوں سے متعلق پیر خلیق احمد صابر نے کہا کہ ہمارا ماحول اور ہمارا سماج اتنا خراب ہوگیا ہے کہ آج اگر کوئی جہیز وغیر نہیں مانگتا ہے تو اسے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ شادیوں میں اسراف‘ جہیز اور جوڑے کی رقم کی لعنت سے بچو کیونکہ یہ ایک ایسا ناسور ہے جس کی وجہ ملت کی ہزاروں لڑکیاں آج شادی کی عمر کو پارکرتے ہوئے ادھیڑعمر میں داخل ہوجارہی ہیں لیکن انکی شادی کا کوئی انتظام نہیں ہورہا ہے۔
مولانا عبد الرحمن رشادی ندوی نے اپنے خطاب کہا مسلمانوں کو اپنی ذات سے آگے بڑھ کر دوسروں کی فکر پیدا کرنا اور ہمدردیوں کو عام کرنا اس وقت کی اہم ضرورت ہے ، اور اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا دین نام ہے اللہ تعالی اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق کی ادائیگی کا۔ حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعوم دیوبند نے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سالہا سال سے نمازیں پڑھ رہیں ہیں لیکن ہماری نماز ہم کو گناہوں سے اور منکرات سے نہیں روک رہی ہے۔
مولانا نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم نماز ادا کریں تو ہمارا تصور یہ ہو کہ یہ ہماری زندگی کی آخری نمازہے۔ مبلغ دارالعلوم دیوبند نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب بھی ہم کوئی بات کریں تو سونچ سمجھ کرکریں تاکہ بعد میں اللہ تعالی یابندوں کے سامنے شرمندہ ہونانہ پڑے۔مولانا نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ ہم کسی کے مال پر لالچی نگاہ نہ ڈالیں اور کسی سے حسد نہ کریں بلکہ اللہ تعالی سے دعاء کریں کہ ائے اللہ جو نعمت تونے فلاں بندے کو دی ہے مجھے بھی عطاء فرما۔

انہوں نے کہاکہ آج ہمارا نوجوان نشہ کی لت میں پڑ کر جہاں اپنی آخرت کو تباہ کررہا ہے ۔جلسہ کے شروع میں مولانا محمد عبد القوی حسامی صدر جمعیۃ علماء ضلع نارائن پیٹھ نے مہمانوں اور شرکا ء کا استقبال کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کا تعارف کروایا ۔
مولانا محمد نعیم کوثرصاحب رشادی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علما ضلع محبوب نگر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ جلسہ کاآغاز حافظ وقاری فخرالدین صاحب رشادی کی قراء ت کلام پاک سے ہوا جبکہ حافظ احمد علی عامر نے نعت پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔
جلسہ میں حضرت مولانا محمد عبد الرحمن رشادی، مولانا ظہیر اللہ خان رشادی، مفتی سید فہیم ندوی ، اور جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر کے اراکین منتظمہ‘ عاملہ اور دیگر علماء و حفاظ اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Like this:
Like Loading...