Skip to content
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پی ایم مودی نے پیش کی مبارکباد
نئی دہلی، ۱۶؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
پی ایم مودی نے عید میلاد النبی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر نیک خواہشات۔ ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے۔ چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو۔قبل ازیں صدر دروپدی مرمو نے اتوار کو میلاد النبی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور سب سے کہا کہ وہ قرآن پاک کی مقدس تعلیمات کو اپنائیں اور ایک پرامن معاشرے کی تعمیر کا عہد کریں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر، جو کہ میلاد النبی کے طور پر منایا جاتا ہے، میں تمام اہل وطن بالخصوص اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔صدرجمہوریہ نے مزید کہا کہ پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں محبت اور بھائی چارے کے جذبات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے معاشرے میں مساوات اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں کو دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیے قرآن پاک کی مقدس تعلیمات کو اپنائیں اور ایک پرامن معاشرے کی تعمیر کا عزم کریں۔
Like this:
Like Loading...