Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Trump also mocked Taylor Swift for supporting Kamala Harris

کملا ہیرس کی حمایت پر ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ کا بھی تمسخر اڑایا

Posted on 17-09-2024 by Maqsood

کملا ہیرس کی حمایت پر ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ کا بھی تمسخر اڑایا

 

نیویارک،۱۶؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ سے خواہش ظاہر کی کہ وہ ان کی حمایت کا اعلان کریں لیکن ٹیلر سوئفٹ نے صدارت جیتنے کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا جس سے لگتا ہے کہ سابق صدر کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ کملا ہیریس کے لیے ٹیلر سوئفٹ کی توثیق کے جواب میں سابق صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ پر شدید تنقید کرڈالی اور ان کا مذاق اڑایا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر بڑے حروف میں لکھا ہے میں ٹیلر سوئفٹ سے نفرت کرتا ہوں!ٹیلر سوئفٹ نے ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان اے بی سی نیوز پر ہونے والی فیصلہ کن مباحثہ کے بعد کملا ہیریس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے ٹیلر سوئفٹ نے اس سے قبل 2020 کے الیکشن میں صدر بائیڈن کی حمایت کی تھی اور وہ صدارت جیت گئے تھے۔ مشہور امریکی سٹار کو بڑی تعداد میں لوگ سنتے ہیں۔ ہیریس کے لیے سوئفٹ کی حمایت کا اعلان ان کے مداحوں کے لیے ٹرمپ کے خلاف ایک واضح کال تھی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb