Skip to content
جمعیۃ علماء کی جانب سے جئے نور فساد متاثرین میں باز آباد کاری کا کام جاری۔مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
حیدرآباد( 16؍ ستمبر 2024ء)
کمرم بھیم ضلع آصف آباد کے جینور ٹاؤن میں ایک معمولی واقعہ پر فرقہ وارانہ فساد کے ذریعے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کی بے حر متی اور دینی مدرس کو نقصان پہنچا یا گیا اور مقدس قرآن پاک کی بھی بے حر متی کی گئی جس سے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے جیساکہ آپ کے علم میں ہے کہ یہ واقعہ 4؍ ستمبر 2024ء کو صبح 9؍بجے پولیس کی موجودگی میں رونما ہوا ۔اور پولیس صرف خاموش تماشائی بنی رہی ‘واقعہ کے رونما ہونے پر فی الفورمقامی جینور جمعیۃ علماء کے ذمہ دار مولانا معراج نے اس پوری واقعہ کی اطلاع ریاستی صدر محترم کو کی جس پر پرریاستی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ حافظ پیر خلیق احمد صابر نے ٹاؤن صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد مولانا اسلم نہدی سے جینور سے متعلق تمام تر تفصیلات حاصل کی بعد ازاں جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے چیف منسٹر کے سیکریٹری اور ڈی جی پی سے نمائند گی کرکے زائد پولیس فورس جینور روانہ کرنے پر زور دیا ۔کیونکہ یہ فساد منظم سازش کے تحت پولیس کی موجودگی میں ہوا تھا ۔
شروع ہی دن ریاستی جمعیۃ علماء نے اس بد بختانہ واقعہ کی پر زور مذمت کی تھی اور حکومت سے نمائند گئی کرکے پولیس اور ایجنسی کی ناکامی کو اجاگر کیا تھا کیونکہ پولیس کے لاء اینڈآرڈکنٹرول نہیں کرنے کی وجہ سے یہ واقعہ رونماہوا تھا ۔اور پولیس کی عہدیداران ایس پی اور ڈی ایس پی کی موجود میں فساد ہونا یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ؟ ریاستی جمعیۃ علماء کی مؤثر نمائندگی پر جینور کو زائد پولیس فورس روانہ کی گئی اس کے بعد جینور کے حالات قابو میں آے ۔ اس کے بعد ڈی یس پی آصف آباد جینور میں کیمپ کے ہوے تھے حالات قابو میں ہوئے ۔جینور کے اس واقعہ کے خلاف صدر محترم کی ہدایت پر ضلع عادل آباد‘ نرمل ‘ آصف آباد‘ کے جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں نے متعلقہ کلکٹرس کو احتجاجی میمورنڈم پیش کرتے ہوئے خاطی پولیس عہدیداروں کو معطل کرنے اور اشرار کی گرفتاری اور فساد زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔
جمعیۃ علماء کی نمائندگی پرکلکٹرنے جینور فساد زدہ علاقہ کا دورہ کرکے جائزہ لیا ۔اور جمعیۃ علماء کی نمائندگی پر آصف آباد ڈی یس پی کا تبادلہ عمل میں آیا ۔یہاں کے لوگوں کو خوف وہراس میںتھے ان کا حوصلہ بلند کرنے اور ان کو ہمت دینے کیلئے صدر محترم کی ایماء پر جمعیۃ علماء کے ذمہ راوں نے عادل آباد اور اوٹنور کا دورہ کرتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کی ۔ضلع عادل آباد جمعیۃ علماء کہ ذ مہ داروں محترم حافظ ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد مولانا اسلم نہدی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد مفتی عثمان حافظ شیخ احمد حافظ منظور حافظ جنید حافظ ابرار اور دیگر نے جینور میں خوراک کی کمی کے باعث مستقر عادل آباد سے اہل خیر حضرات کے بھر پور تعاون سے اجناس‘ چاول‘ تور دال‘ مسور دال‘ شکر پتی‘ تیل پاکٹ‘ مرچ‘ نمک ‘ہلدی‘ اس طرح دیگر ضروری اشاء ایک لاری راشن پیاکج بناکر ریاستی صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی راست نگرانی میں جینور روانہ کی گئی۔
بعد ازاں مفتی الیاس احمد حامد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل اور حافظ محمد ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد د مولانا اسلم نہدی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع عادل آبا کے اور جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں کے ہمراہ متعلقہ ایم ایل اے مسٹر بجو اور ایس پی سے اوٹنور میں ملاقات کرکے جینور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث خاطیوں کی گرفتاری اور مسلمانوں کے املاک کے نقصان کی پابجای کے لیے سخت اقدامات کرنے پر زور دیا متعلقہ رکن اسمبلی نے اس بات کا تیقن دیا کہ حالات معمول آنے کے بعد اس ضمن میں ضروری کارروائی کی جایگی۔
اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب بھی موجود تھے۔بعد ازاں ریاستی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ ہی کی نگرانی میں اوٹنور میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے فساد سے متاثرہ جینور میں املاک کی تباہی اور متاثرہ مسلمانوں کی باز آباد کاری ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ مسلمانوں کے لئے انصاف رسائی اور باز آباد کاری میں سہولت کا باعث ہو۔ جمعیۃ علماء تلنگانہ اور متحدہ ضلع عادل آباد نے اہل خیر حضرات سے تشکیل دی گئی ریلیف کمیٹی کو بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔اس ریلیف کمیٹی کے ذمہ دار وں میں محمد فیض الدین‘محمد فاضل‘ مبارک سیٹھ‘ممتاز بیابانی‘ مولانا معراج‘ مولانا معاذ بن عثمان یافعی‘ عبد الرحیم شامل ہیں ۔اس موقعہ پر محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے بتایا کہ جینور فساد سے متاثرہ مساجد کا مرمتی کا م جمعیۃ علماء تلنگانہ انجام دیگی ۔
الحمد اللہ اسی مجلس میں اس موقعہ پر نرمل کانگریس اقلیتی قائد ار جمندعلی نے مساجد کی مرمتی کام کیلئے رقم حوالے کی۔ یہاں اس بات کا تزکرہ بیجا نہ ہوگا کہ گزشتہ جمعہ کے روز پولیس آفسرس نے اقلتیوں کے (24) افراد کی گرفتاری کی لیسٹ لو لیکر مسجد پہونچے جینور جمعیۃ علماء کے ذمہ دار مولانا معراج نے فی الفورصدر محترم کواس بات کی اطلاع کی جس پر ریاستی جنرل سکریٹری نے انسپکٹر جنرل آی جی سے رابطہ کرکے مسلمانوں کی گرفتاری پر روک لگادی ۔صدر محترم نے کہا کہ جینور کے حالات معمول پر آنے کے جمعیۃ علماء کی ٹیم دوبارہ جینور کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیگی اور متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کریگی۔اور قانونی چارہ جوئی کیلئے بھی جمعیۃ علماء ٹیم کو تیار کی ۔
Like this:
Like Loading...