Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
pollution-is-increasing-in-delhi-due-to-bjps-dirty-politics-chief-minister-atishi

یوگیندر یادو نے آتشی کو دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی

Posted on 17-09-2024 by Maqsood

یوگیندر یادو نے آتشی کو دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی،۱۷؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) قانون ساز پارٹی نے منگل 17 ستمبر کو آتشی کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔ اب وہ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گی۔ سابق ساتھی اور سوراج انڈیا کے بانی یوگیندر یادو نے آتشی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق رہنما یوگیندر یادو نے کہاکہ،مبارک ہو آتشی! آپ جیسی خاتون کارکن جو عوامی تحریکوں اور تخلیقی تجربات کے ساتھ سیاست میں آئی، وزیر اعلیٰ بننا ملک اور دہلی کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!یوگیندر یادو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں۔ سال 2015 میں انہیں کافی تنازعات کے بعد پارٹی سے الگ ہونا پڑا اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے ساتھ مل کر انہوں نے سوراج ابھیان تنظیم شروع کی۔آتشی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کجریوال کی جگہ لینے جا رہی ہیں۔

کجریوال نے 15 ستمبر اتوار کو اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد وہ آج لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کریں گے اور اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔اس سے پہلے پیر کی شام کو عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی۔

اس میٹنگ میں سی ایم کیجریوال نے ایک ایک کر کے تمام ممبران سے بات کی اور سی ایم کے عہدے کے لیے ان کی رائے مانگی۔ جہاں تمام اراکین نے آتشی کا نام تجویز کیا۔اس کے بعد آج قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی، اس میٹنگ میں آتشی کا نام تجویز کیا گیا، جس پر تمام ایم ایل ایز نے اتفاق کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb