Skip to content
شہر وجےواڑہ میں آے سیلاب زدہ علاقوں کے 40 سے زائد مساجد کے علماء وائمہ کی نقد رقم سے خدمت:جمعیۃ علماء اننت پور
وجئے واڑہ،18ستمبر( پریس ریلیز)
مفتی سالار عبداللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع کرشنا کے رپورٹ کے مطابق شہر وجےواڑہ میں آے سیلاب زدہ علاقوں کے 40 سے زائد مساجد کے علماء وائمہ کی نقد رقم کے ذریعہ خدمت انجام دی گئی
جمعیت علماء وجےواڑہ کی زیر نگرانی شہر وجے واڑہ کے سیلاب زدہ علاقوں کے 40 مساجد کے ایمہ کو جمعیت علماء اننت پور کے تعاون سے نقد رقم فی کس 5000 ہزار گھر کے افراد کے لیے نے کپڑے تقسیم کے گے .
دفتر جمعیت علماء مسجد ابو بکر وجےواڑہ میں تمام علماء ائمہ کی موجود گی میںریاست آندھراپردیش کے اڈھاک کمیٹی کے معاون کنوینر مولانا حسین احمد مظاہری کے صدارت میں تمام ائمہ کے گھریلو احوال کا جائزہ لیا گیا اورگھریلو اشیاء کی نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ممکنہ تعاون کا تیقن بھی دلایا گیا ۔
مولانا نے مزید بتایا کہ سیلاب زدہ علاقہ کے نقصانات کے تمام حالات قائد ملت جانشین فدائے ملت حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیت علماء، ہند اور پاسبان ملت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب صدر جمعیت علماء آندھرا وتلنگانہ کے نوٹس میں لایا جارہا ہے، صدر محترم کے مشورہ سے مسقبل قریب میں ممکنہ تعاون کی کوشش کی جائیگی۔
جمعیت علماء اننت پور کے تمام رفقاء نے سیلاب زدہ علاقہ کی کارگزاری سن کر دکھ کا اظہار کیا ضلعی معاون کنوینر مفتی محمد مدثر صاحب قاسمی نے اپنے رفقاء م مولانا زید مولانا ارشاد، مولانا ریاض کے ساتھ مزید
ممکنہ تعاون کے عزایم کے اس نشست میں جمعیت علماء اننت پور کے مولانا زبیر ، مولانا محمود .حافظ حنیف جمعیت علماء وجےواڑہ کے سٹی صدر مفتی سید عبد الرحیم قاسمی پٹھان عبد السّتار خان. مفتی ارفان وغیرہ موجود رہے
Like this:
Like Loading...