Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
owaisi-strongly-opposed-one-nation-one-election-it-destroys-federalism-compromises-democratic-demands-asaduddin-owaisi

اویسی نے ون نیشن ون الیکشن کی پرزور مخالفت کی. یہ وفاقیت کو تباہ کرتا ، جمہوری تقاضوں سےسمجھوتہ کرتا ہے :اسد الدین اویسی

Posted on 18-09-202418-09-2024 by Maqsood

اویسی نے ون نیشن ون الیکشن کی پرزور مخالفت کی.
یہ وفاقیت کو تباہ کرتا ، جمہوری تقاضوں سےسمجھوتہ کرتا ہے :اسد الدین اویسی

 

نئی دہلی ، ۱۸؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

 

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی سربراہی والی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ون نیشن، ون الیکشن کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے۔پہلے مرحلے میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات (پنچایت اور بلدیاتی) عام انتخابات کے 100 دنوں کے اندر کرائے جائیں گے۔ تمام انتخابات کے لیے ایک مشترکہ ووٹر لسٹ ہونی چاہیے۔ کمیٹی نے ملک بھر میں تفصیلی بات چیت شروع کرنے اور ایک عملدرآمد گروپ کی تشکیل کی سفارش کی ہے۔ مرکزی کابینہ نے کمیٹی کی ان سفارشات کو منظور کر لیا ہے۔

 

مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے ایک ساتھ مودی حکومت پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ملک میں ون نیشن ون الیکشن کرائے جانے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کو مرکزی کابینہ کی منظوری ملنے پر ایم آئی ایم سربراہ و رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ، میں نے مسلسل ون نیشن ون الیکشن کی مخالفت کی ہے کیونکہ یہ کسی مسئلے کی تلاش میں ایک حل ہے۔یہ وفاقیت کو تباہ کرتا ہے اور جمہوریت سے سمجھوتہ کرتا ہے، جو آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہیں۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ، ایک سے زیادہ انتخابات مودی اور شاہ کے علاوہ کسی کے لیے مسئلہ نہیں ہیں۔ صرف اس لیے کہ انہیں بلدیاتی اور پنچایت انتخابات میں بھی مہم چلانے کی مجبوری ضرورت ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں بیک وقت انتخابات کی ضرورت ہے۔ متواتر اور الگ الگ وقت میں، انتخابات جمہوری احتساب کو بہتر بناتے ہیں۔

 

مرکزی کابینہ نے ’ون نیشن ون الیکشن‘ کے بارے میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کر لیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں۔ ایک ملک ایک الیکشن جمہوریت میں کام نہیں کر سکتا۔ اگر ہم اپنی جمہوریت کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو جب ضرورت ہو تب ہی انتخابات ہونے چاہئے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb