Skip to content
جموں و کشمیر کی تباہی کے ذمہ دار 3 خاندان، پی ایم مودی کا مخالفین پر طنز
سری نگر ، ۱۹؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
کشمیر کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے برباد کیا تھا،ان تینوں خاندانوں نے اپنی سیاست چلانے کے لیے کئی دہائیوں سے وادی میں نفرت کے بیج بوئے ہیں، جس کے سبب سے یہاں کے نوجوان ترقی نہیں کر پائے ہیں۔جموں و کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے سے پہلے پی ایم مودی آج سری نگر میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ تین خاندان جموں و کشمیر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ یہ تینوں خاندان بدحالی کا شکار ہیں۔ تینوں خاندانوں کو لگتا ہے کہ کسی طرح کرسی پر قبضہ کر کے لوٹ لیا جائے۔ مودی نے کہا کہ کشمیر کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے برباد کیا تھا،ان تینوں خاندانوں نے اپنی سیاست چلانے کے لیے کئی دہائیوں سے وادی میں نفرت کے بیج بوئے ہیں، جس کے سبب یہاں کے نوجوان ترقی نہیں کر پائے ہیں۔
پی ایم مودی کے مطابق ہمارے کشمیری پنڈتوں نے کشمیریت کی پرورش اور فروغ میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے، لیکن تین خاندانوں کی خود غرضانہ سیاست نے کشمیری ہندؤں کو گھروں سے بے گھر کر دیا، ہمارے سکھ خاندانوں پر بھی ظلم ہوا، یہ تینوں خاندان اور ان کے لوگ شراکت دار رہے۔ کشمیری ہندؤں اور سکھ بھائیوں اور بہنوں کے خلاف ہونے والے ہر ظلم میں صرف کانگریس-این سی پی ڈی پی نے تقسیم کی لیکن ہم دل اور دہلی کے درمیان فاصلے کو ختم کر رہے ہیں۔
پی ایم مودی نے سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں کہاکہ ہم نے ملک کی پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ ہم جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیں گے۔ اسے صرف بی جے پی ہی مکمل کرے گی۔ اس لیے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ 25 ستمبر کو ووٹنگ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔ اس سے قبل وہ 14 ستمبر کو ڈوڈہ پہنچے تھے۔پی ایم مودی نے اپنی تقریر کا آغاز کشمیری زبان میں کیا۔پی ایم مودی نے سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں کہاکہ ہم نے ملک کی پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ ہم جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیں گے۔ اسے صرف بی جے پی ہی مکمل کرے گی۔
اس لیے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ 25 ستمبر کو ووٹنگ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔یہاں کی بربادی کے لیے تین خاندان ذمہ دار ہیں۔ اس کے بعد سے دہلی سے لے کر جموں و کشمیر تک یہ لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح اقتدار پر قبضہ کرنا اور پھر آپ سب کو لوٹ لینا ان کا پیدائشی حق ہے۔ ان کا سیاسی ایجنڈا جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنا رہا ہے۔
Like this:
Like Loading...