Skip to content
کورٹ نے لگایا ممبراسمبلی کو لگائی پھٹکار.
کسی کی بیوی مسلمان ہے تو وہ کیسے آدھا پاکستانی؟
بنگلورو،۲۰؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
آدھے پاکستانی کا مطلب کیا ہے، آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟ آپ کسی کمیونٹی کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے، یہ طریقہ نہیں ہے۔کرناٹک ہائی کورٹ نے یہ پھٹکار بی جے پی ایم ایل اے باسنا گوڑا پاٹل یتنال کو لگائی ہے۔ معلومات کے مطابق وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ کی بین مذاہب شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی ایم ایل اے نے کہا تھا کہ گنڈو راؤ کے گھر میں پاکستان ہے،اس لیے ملک مخالف بیانات دینا ان کی عادت ہے۔جسٹس ایم ناگاپرسنا کی سنگل بنچ وزیر کے خاندان کیخلاف مبینہ مسلم مخالف ریمارکس کے معاملے کو منسوخ کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔
بی جے پی ایم ایل اے بسنا گوڑا پاٹل نے اپریل میں وزیر گنڈو راؤ کیخلاف یہ تبصرہ کیا تھا۔ دراصل، وزیر نے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے سلسلے میں بی جے پی کے ایک لیڈر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی جس کے جواب میں بی جے پی ایم ایل اے نے یہ پوسٹ کیا تھا۔جج نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ ہر معاملہ میں ایک ہی رویہ آخر کیوں ہے۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا کیا فائدہ؟ صرف اس لیے کہ کسی کی بیوی مسلمان ہے، کیا آپ اسے آدھا پاکستانی کہہ سکتے ہیں؟
۔وزیر دنیش گنڈو راؤ کی بیوی تبو راؤ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے بی جے پی ایم ایل اے کیخلاف کیس درج کیا تھا۔تبو راؤ نے کہا تھا، بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ دنیش گنڈو راؤ کا گھر (آدھا پاکستان) ہے وہ (بی جے پی) بھارت ماتا کی بات کرتے ہیں، لیکن خواتین کی عزت نہیں کر سکتے۔ اگر وہ دنیش کے بارے میں بات کرتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ وہ سیاست میں ہیں۔
Like this:
Like Loading...