Skip to content
تروپتی مندر پرساد قضیہ :
جگن موہن ریڈی نے پی ایم مودی کے نام لکھا خط
نئی دہلی،۲۲؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
تروپتی مندر میں پرساد کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان، آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔خط میں سابق وزیراعلیٰ ریڈی نے کہا کہ (وزیر اعلیٰ) چندرا بابو نائیڈو ایک عادتاً جھوٹے آدمی ہیں جو اس قدر نیچے گر گئے ہیں کہ انہوں نے خالصتاً سیاسی مقاصد کے لیے کروڑوں لوگوں کے ’اعتقاد‘ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے خط میں مزید کہا کہ نائیڈو کو جھوٹ پھیلانے کے بے شرمانہ فعل کے لیے سخت سرزنش کی جانی چاہیے اور سچ کو سامنے لایا جانا چاہیے۔ اس سے نائیڈو کی طرف سے کروڑوں ہندو عقیدتمندوں کے ذہنوں میں پیدا کیا گیا شک دور ہو جائے گا اور تروملا تروپتی دیوستھانمس کی شفافیت پر اعتماد بحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندار بابو نائیڈو ٹی ٹی ڈی کے تقدس، سا لمیت اور ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Like this:
Like Loading...