Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Bail application of 74-year-old Haji Saleem, arrested on terrorism charges, filed in Supreme Court

چائلڈ پورنوگرافی دیکھنا یا ڈاؤن لوڈ کرنا سنگین جرم ہے:سپریم کورٹ

Posted on 23-09-2024 by Maqsood

چائلڈ پورنوگرافی دیکھنا یا ڈاؤن لوڈ کرنا سنگین جرم ہے:سپریم کورٹ

نئی دہلی،۲۳؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی دیکھنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا جرم ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قانونی طور پر ایسا مواد رکھنا بھی جرم ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

درخواست میں مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ صرف چائلڈ پورنوگرافی کو ڈاؤن لوڈ کرنا اور دیکھنا پی او سی ایس او ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت جرم نہیں ہے۔سماعت کے دوران جسٹس جے بی پاردی والا نے کہا کہ ہم نے مرکز سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ چائلڈ پورنوگرافی کو بچوں کے جنسی استحصال کے مواد سے بدلنے کے لیے آرڈیننس جاری کرے۔

اس کے ساتھ ہائی کورٹ سے چائلڈ پورنوگرافی کا لفظ استعمال نہ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔عیاں رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ این جی او جسٹ رائٹ فار چلڈرن الائنس کی عرضی پر سماعت کے بعد دیا ہے۔ اس این جی او نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔مدراس ہائی کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کو ڈاؤن لوڈ اور دیکھنے کو جرم نہیں سمجھا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہPOCSO ایکٹ میں تبدیلیاں کرے اور چائلڈ پورنوگرافی کے لفظ کو بچوں کے جنسی استحصال اور استحصالی مواد سے بدل دے۔

لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو سنگین غلطی قرار دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مدراس ہائی کورٹ نے 28 سالہ شخص کے خلاف اپنے موبائل فون پر بچوں سے متعلق فحش مواد ڈاؤن لوڈ کرنے پر فوجداری کارروائی کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ سپریم کورٹ نے کسی بھی قسم کی چائلڈ پورنوگرافی ڈاؤن لوڈ کرنا جرم سمجھا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb