Skip to content
حج 2025 کیلئے درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع
نئی دہلی، ۲۴؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب نے حج 2025 کے لیے درخواست فارم آن لائن جمع کروانے کی تاریخ میں دوبارہ توسیع عمل میں لاکر اب آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل یہ تاریخ 23 ستمبر مقرر تھی۔ خواہشمند عازمین سے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 13 اگست 2024 سے آن لائن حج درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ایسے میں آن لائن طریقے سے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ رواں ماہ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
اس ضمن میں حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حج پالیسی اور گائیڈ لائن کے تحت خواہشمند عازمین حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommitte.gov.inپر دے سکتے ہیں۔ لہٰذا حتمی تاریخ سے قبل ہی وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کے پاس مشین ریڈیبل انٹرنیشنل پاسپورٹ ہونا چاہیے۔ جو کہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ یا اس سے پہلے جاری کیا گیا ہو اور کم از کم اس کا معیار 25 جنوری 2026 ہو۔
Like this:
Like Loading...