Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Many conspiracies were hatched against former Chief Minister Kejriwal-Atashi

سابق وزیراعلیٰ کجریوال کیخلاف کئی سازشیں رچی گئیں: آتشی

Posted on 24-09-202424-09-2024 by Maqsood

سابق وزیراعلیٰ کجریوال کیخلاف کئی سازشیں رچی گئیں: آتشی

نئی دہلی، ۲۴؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی (آپ)، دہلی حکومت، دہلی کے لوگوں اور سابق وزیر اعلی اروند کجریوال کے خلاف بہت ساری سازشیں رچی گئی تھیں، لیکن ہنومان جی نے انہیں ہر بحران سے بچایا محترمہ آتشی نے آج کناٹ پلیس میں واقع قدیم ہنومان مندر میں بھگوان ہنومان کا دورہ کیا،۔ انہوں نے ایکس پر کہاکہ کناٹ پلیس میں واقع قدیم ہنومان مندر میں ہنومان جی کا آشیرواد لیا۔پچھلے دو برسوں میں عام آدمی پارٹی، دہلی حکومت، دہلی کے لوگوں اور ہمارے لیڈر اروند کجریوال کیخلاف کئی سازشیں رچی گئیں۔ لیکن ہنومان جی نے ہمیں ہر بحران سے بچایا۔

سنکٹ موچن سے میری صرف یہی دعا ہے کہ ان کا آشیرواد ہمیشہ ہم سب پر قائم رہے، ہم دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرتے رہیں اور آنے والے انتخابات کے بعد اروند کجریوال جی ایک بار پھر دہلی کے وزیر اعلیٰ بن جائیں۔وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے کہا کہ ہنومان جی ہمارے بحران کا حل نکال رہے ہیں۔ پچھلے دو برسوں میں عام آدمی پارٹی پر، دہلی حکومت پر اور ہمارے لیڈر اروند کجریوال جی پر ہمارے دشمنوں کے ذریعہ ہر طرح کے حملے ہوئے۔ اس نے ہمیں توڑنے، دبانے، ہمیں خاموش کرنے اور دہلی کے لوگوں کے کام کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

محترمہ آتشی نے کہا کہ ہنومان جی نے ہر بحران میں آپ، مسٹر کجریوال، دہلی حکومت اور دہلی کے لوگوں کی حفاظت کی۔ وزیراعلی نے کہاکہ ،آج میں نے ہنومان جی سے دعا کی کہ جس طرح سے ان کا آشیرواد ہم سب پر ہمیشہ رہا ہے، وہ اسی طرح آشیرواد دیتے رہے ہیں۔ ان کے آشیرواد سے ہمیں دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے اور ساتھ ساتھ۔ ان کے آشیرواد کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مسٹر اروند کیجریوال جی کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنائے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb