Skip to content
وقف ترمیمی بل: بھاجپارکن پارلیامنٹ کو پاکستان اور چین کی انٹری کا شبہ، کیاجانچ کا مطالبہ
نئی دہلی ، ۲۵؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے وقف (ترمیمی) بل کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کو تقریباً 1.25 کروڑ فیڈ بیک ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی ایم پی نے ان فیڈ بیکس کے ماخذ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے پیچھے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور چین کا کردار ہوسکتا ہے۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اس بارے میں وقف بل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال کو خط لکھا ہے۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے خط میںمبینہ بنیاد پرست تنظیموں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے اس خط میں کہا ہے کہ رائے کے ذرائع سے بھی بنیاد پرست تنظیموں، ذاکر نائیک جیسے افراد اور آئی ایس آئی اور چین جیسی بیرونی طاقتوں کے ساتھ ساتھ ان کے پراکسیوں کے ممکنہ کردار کی بھی چھان بین کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔نشی کانت دوبے بھی پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ ان تاثرات کی جغرافیائی بنیاد پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف ہندوستان سے اتنی بڑی تعداد میں رائے حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔
Post Views: 13
Like this:
Like Loading...