Skip to content
مندروں کے انتظام کا حق ہندووں کو ملے، وی ایچ پی کی مہم
نئی دہلی،۲۵؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا )
وشو ہندو پریشد، ہندو مندروں کا مکمل کنٹرول ہندو برادری کے حوالے کرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ اس مہم کے تحت وی ایچ پی کی تمام ریاستی اکائیاں اپنے اپنے مقامات پر عوامی بیداری مہم چلائیں گی۔ وہ وزیر اعلیٰ اور گورنروں سے ملاقات کریں گے اور مندروں کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کرانے کے لیے میمورنڈم پیش کریں گے۔
وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ مندروں کو حکومت کے کنٹرول سے آزاد کرانے کے لیے احتجاج اور سماجی بیداری کی جائے گی۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رہنما ڈاکٹر سریندر جین نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں نے اپنے کئی فیصلوں میں واضح طور پر کہا ہے کہ مندروں کا نظم و نسق چلانا حکومت کا کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تروپتی تنازعہ جس طرح سامنے آیا ہے اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اب ہندو مندروں کا انتظام ہندو سماج کے حوالے کر دیا جانا چاہئے۔ وی ایچ پی کے مطابق ہندو مندروں کا پیسہ ہندو سماج کے غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس کے پیش نظر تنظیم ’ہندو سماج کا دھن ہندوؤں کے لیے‘ نام سے ایک مہم چلائے گی۔ اس کی شروعات آندھرا پردیش کے تروپتی مندر سے ہوئی ہے۔
Like this:
Like Loading...