سات اکتوبر سے غزہ میں کم از کم فلسطینی اموات 41,495 ہو گئیں: وزارتِ صحت
غزہ ،25ستمبر( ایجنسیز)
حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں کم از کم 41,495 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس کا اب 12واں مہینہ جاری ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 28 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 96,006 ہو گئی ہے۔