Skip to content
جامعہ حنفیہ للبنات ظہیر آباد میں ایک طالبہ کا تکمیل حفظ قرآن
ظہیر آباد 25ستمبر( ایجنسیز)
مفتی عبیدالرحمن قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ حنفیہ للبنات ظہیر آباد کی اطلاع کے بموجب کل بتاریخ25/ستمبر بروز چہار شنبہ شہر ظہیر آباد کا مشہور و معروف ، ممتاز وبافیض ادارہ جامعہ حنفیہ للبنات میں الحمداللہ بفضلہ تعالیٰ وکرمہ ایک طالبہ نے تکمیل حفظ قرآن مجید کی سعادت عظمی حاصل کی ہے جن کی تہنیت وتبریک میں ایک خصوصی مجلس ودعائیہ نشست بصدارت حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی ناظم جامعہ ہذا رکھی گئ اور مفتی عبدالقدوس صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ ہذا کے بدست طالبہ بشری بیگم بنت سلطان قریشی کا تکمیل حفظ قرآن عمل میں لایا گیا اس موقع پر مولانا سید عیسی صاحب قاسمی جناب رحمت اللہ خان صاحب وغیرہ کے علاوہ خواتین وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے طالبہ کو مبارکبادی پیش کی اور جامعہ اور طالبہ کے حق میں دعاؤں سے نوازا
Like this:
Like Loading...