Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
giriraj-singh-targeted-the-west-bengal-government-after-the-alleged-attack-on-bihari-students

بہاری طلباء پر مبینہ حملہ کے بعد مغربی بنگال حکومت کو گری راج سنگھ نے بنایا نشانہ

Posted on 26-09-2024 by Maqsood

بہاری طلباء پر مبینہ حملہ کے بعد مغربی بنگال حکومت کو گری راج سنگھ نے بنایا نشانہ

پٹنہ ، ۲۶؍دسمبر ( آئی این ایس انڈیا )

مغربی بنگال میں امتحان دینے گئے بہار کے طلباء کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بنگال کی ممتا بنرجی حکومت پر سخت نشانہ بنایاہے۔ گری راج نے سوال کیا کہ کیا ممتا حکومت ان بچوں کو ہندوستان کا حصہ نہیں مانتی؟ گری راج کے ان سوالوں پر بنگال حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔گری راج سنگھ نے اس وائرل ویڈیو کو اپنے ایکس ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ امیدوار ایک کمرے میں سو رہے ہیں۔

اسی وقت کچھ لوگ اس کے کمرے میں پہنچ گئے۔ یہ لوگ طلباء سے بنگالی زبان میں سوالات کرتے ہیں۔ ایک طالب علم بتاتا ہے کہ وہ بہار سے ہے۔ یہ سن کر بنگالی زبان میں بات کرنے والے غصے میں آگئے۔ کہتے ہیں تم بہاری ہے، بنگال میں کیوں آیا امتحان دینے کے لیے (آپ بہار سے ہیں تو امتحان دینے بنگال کیوں آئے؟)ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دوران یہ لوگ بہار کے طلباء سے ان کے کاغذات مانگتے ہیں۔ جب وہ انکار کرتے ہیں تو وہ انہیں مارنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس دوران وہ بہار کے طلباء کو جیل بھیجنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ بنگال میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا ہے۔ اور بہار کے ایک بچے کو جو امتحان دینے گیا تھا، مارا پیٹا جا رہا ہے؟ کیا یہ بچے ہندوستان کا حصہ نہیں ہیں؟ کیا ممتا حکومت نے ٹھیکہ لیا ہے؟ صرف عصمت دری کرنے والوں کی حفاظت کے لیے؟گری راج سنگھ نے کہا کہ بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت ہے، وہاں اگر ان کے اپنے ملک کے بچے، بہار کے بچے امتحان دینے جا رہے ہیں، تو وہ ان کے ساتھ بدمعاشی کرتے ہیں، مارتے ہیں، ان کا پیچھا کرتے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb