Skip to content
معروف یوٹیوبر ایلوش یادو کی جائیداد ضبط
نئی دہلی ، ۲۶؍دسمبر ( آئی این ایس انڈیا )
ای ڈی نے معروف یوٹیوبر ایلوش یادو کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔ جس کے بعدایلوش یادو ایک بار پھر مشکل کا شکا رہے۔ ای ڈی نے اس کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے یوپی اور ہریانہ میں اس کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ای ڈی نے گلوکار فاضل پوریا کیخلاف بھی یہ کارروائی کی ہے۔
ایلوش یادو کافی دنوں سے ای ڈی کے نشانے پر ہے۔ بگ باس او ٹی ٹی 2 جیتنے کے بعد ایلوش ایک ریو پارٹی میں سانپ کا زہر سپلائی کرنے کے الزام میں جیل کی ہوا بھی کھا چکاہے۔اس کے علاوہ اس کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج ہے اور اب اس کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔
Like this:
Like Loading...