Skip to content
اقلیتوں کے فلاح وبہبود کیلئے 15 نکاتی پروگرام کمیٹیوں کو تشکیل دی جائے وزیر اعظم سے مطالبہ
محبوب نگر 28ستمبر( پریس ریلیز)
محبوب نگر 28 ستمبر الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر، محمد جہانگیر بابا نے کہا کہ وزیراعظم دفتر میں پبلیک گیرونس کے زریعے یادداشت روانہ کرتے ہوئے وزیراعظم ہند سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم 15 نکاتی وزارت اقلیتی امور کی طرف سے وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ملک بھر میں نئی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔
15 نکاتی پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے این ڈی اے حکومت 3 باضابطہ طور پر 15 نکاتی پروگرام کمیٹیوں کے قیام کے بعد پورے ملک کے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر مضبوط کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔
سارے ملک میں پارلیمنٹ سے ضلع تک اقلیتی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکنان افراد کو شامل کرتے ہوئے 15 نکاتی کمیٹیاں تشکیل دی جائے خاص طور پر ملک میں آج اقلیت سب سے کمزور ہیں تعلیم، روزگار، سیاست، اور دیگر شعبوں میں اقلیتوں کے ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے، اقلیتوں ترقی سے ملک کی ترقی ہے
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...