Skip to content
کھیل کے اصول بدل گئے،الضاحیہ‘‘ پر اسرائیلی حملے سے متعلق ایران کا بیان
تہران،۲۸؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے جنوبی الضاحیہ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے ممکنہ قتل کی خبریں گردش کرنے کے بعد ایرانی ردعمل سامنے آگیا۔بیروت میں ایرانی سفارت خانے نے جمعہ کے روز کہا پرتشدد اسرائیلی حملے جنہوں نے بیروت کے علاقے جنوبی الضاحیہ کو نشانہ بنایا ایک خطرناک اضافہ ہے اور اس حملے نے کھیلوں کے اصولوں کو بدل دیا ہے۔ یاد رہے الضاحیہ کو حزب اللہ کا کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے جمعے کے روز کہا کہ اسرائیل تہران کی ریڈ لائنز عبور کر رہا ہے اور صورتحال خطرناک ہو گئی ہے۔ علی لاریجانی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر مزید کہا کہ مزاحمتی رہنماؤں کے قتل سے اسرائیل کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،، دوسرے ان کی جگہ لے لیں گے۔لبنانی حزب اللہ کے مضبوط گڑھ بیروت کے علاقے جنوبی الضاحیہ پر جمعہ کو پرتشدد اسرائیلی فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے بھی ان حملوں کو جنگی جرم قرار دیا اور ان کی مذمت کی۔
پزشکیان نے زور دے کر کہا کہ ایران لبنانی عوام اور مزاحمت کے محور کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب کئی اسرائیلی ٹیلی ویژن چینلز نے جمعہ کی شام کہا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ طویل خاموشی کے بعد حزب اللہ نے حسن نصرا للہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
Post Views: 15
Like this:
Like Loading...