Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
mumbai-police-on-high-alert-in-view-of-terror-attack-alert

ممبئی: دہشت گردانہ حملے کے الرٹ کے پیش نظر پولیس چوکس

Posted on 28-09-2024 by Maqsood

ممبئی: دہشت گردانہ حملے کے الرٹ کے پیش نظر پولیس چوکس

 

ممبئی ،۲۸؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

 

ممبئی میں ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، خفیہ ایجنسی نے ایسی اطلاعات دی ہیں کہ دہشت گرد ایک بار پھر عروس البلاد ممبئی میں دہشت پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے کے الرٹ کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ممکنہ دہشت گرد حملے کے خطرے سے متعلق معلومات سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں۔ جس کے بعد ممبئی میں پولیس کی سختی بڑھ گئی ہے۔ مختلف مقامات پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور ہر موڑ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے الرٹ کے بعد ممبئی میں کئی مذہبی مقامات اور دیگر پرہجوم مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پرہجوم مقامات اور مذہبی مقامات پر ’’ماک ڈرل‘‘ کریں۔ شہر کے تمام ڈی سی پیز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے زونز میں حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دیں۔ایک افسر نے بتایا کہ جمعہ کو پولیس نے کرافورڈ مارکیٹ کے علاقے میں ایک موک ڈرل کی تھی۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں کافی بھیڑ ہے۔ یہاں دو بڑے مذہبی مقامات بھی ہیں۔

سیکورٹی ڈرل کے بارے میں پولیس نے سرکاری طور پر کہا کہ یہ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مشق تھی۔ذرائع نے بتایا کہ شہر کے تمام مندروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کو کہا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تہواروں کا سیزن شروع ہونے والا ہے۔ نوراتری آنے والی ہے۔ ہر جگہ درگا پوجا منائی جائے گی۔ اس کے بعد کروا چوتھ اور پھر دیوالی آئے گی۔ ایسے میں بازاروں میں بھی کافی ہجوم ہو گا۔ اسمبلی انتخابات بھی سال کے آخر میں ہونے والے ہیں۔ دہشت گرد ایسے مواقع تلاش کرتے ہیں جب تہواروں میں ہر کوئی مصروف ہوتا ہے۔ اس لیے پولیس پہلے ہی الرٹ موڈ پر آگئی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb