Skip to content
تلگو دیشم پارٹی صدر دفتر میں ملاقات،
جناب فاروق شبلی صدر ( MHPS) نےچندرابابو نائیڈو کو مبارک باد
امراوتی، آندھراپردیش ،16جون( الہلال میڈیا)
آج تلگو دیشم پارٹی صدر دفتر میں جناب فاروق شبلی صدر ( MHPS) نے شری نارا چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کی چوتھی بار (دو مرتبہ متحدہ آندھرا پردیش اور دو بار نئے آندھرا پردیش کے لیے) ریاست کے وزیر اعلیٰ کے منصب پر عہدہ سنبھالنے کے پر مسرت موقع پر گلددستہ کے ساتھ دلی مبارکباد پیش کئے ۔
جناب فاروق شبلی نےمیڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ شری نارا چندرابابو نائیڈو کی انتظامیہ کی کارکردگی کا منصفانہ ثبوت اس وعدہ اور کارکردگی سے ملتا ہےکہ انتخابات کے دوران پیش شدہ مینفسٹو کے تحت وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد پہلے 5 دستخط کیے
اور ریاست کے 5 کروڑ عوام کا دل جیت لیا اور بلاتفریق ہر ذات پات کے ہر کمیونٹی کے موقف میں ریاست کی درخشاں مستقبل کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے انتخابات میںسے تا حال MHPS کا جو تعاون رہاہے اور دوبارہ حکومت کی تشکیل میںمسلم برادری کے کلیدی رول کی ستائش کی ،اس بابت چندرابابو صاحب نے MHPS کا شکریہ بھی اداکیا۔
Like this:
Like Loading...