عیدالاضحی مسلمانوں کا دوسرا سب سے بڑا تہوار ہے.
مسلمان ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے پرہیز کریں: فاروق شبلی
آندھرا پردیش،15جون،( الہلال میڈیا)
جناب فاروق شبلی بانی و صدر اقلیتی حقوق برائے تحفظات آندھرا پردیش نے اپنے صوبائی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہعیدالاضحی مسلمانوں کا دوسرا سب سے بڑا تہوار ہے،عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو حقیقی معنوں میں قربانی دینا ہےاور اپنے نفس کی اصلاح کے ساتھ ساتھ اپنی انا کی قربانی بھی دینا ہے ،یہ مہینہ بہت مبارک و مقدس ہے۔
فاروق شبلی نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قانون اورحکومت کی جانب سے جن جانوروں کی قربانی منع کی گئی ہے ان کی قربانی سے پرہیز کریں اور متبادل دوسرے جانوروں کی قربانی دیں تاکہ قانون کی پاسداری ہوسکے۔
فاروق شبلی نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے
بہترین اخلاق کا مظاہرہ کریں اور گائے کی قربانی دینے سے احتراز کرے تاکہ ہم ہمارے برادران وطن کے جذبات و احساسات کو مجروح کرنے سے بچیں ۔
مزید فاروق شبلی نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ گائے کا دودھ شفاء ہے اس کی گھی دوا ہے اور اسکا گوشت بیماری ہے ۔
البتہ جن جانوروں کی اجازت ہے ان میں اگر کوئی روک ٹوک ہو تو فوری طور پر پولیس محکمہ کو اطلاع کریں یا پھر اپنے علاقے کے کسی سماجی کارکن کو اطلاع کریں یا پھر اقلیتی حقوق برائے تحفظ کے دفتر پر رابطہ کریں۔