انتقال پُرملال تعزیعتی پیغام ودعا.
عزیز الدین رکن شوری و مؤظف ڈپٹی کلکٹر نظام آباد
از قلم :مولانا حسین احمد حسامی
صدر مدرس مدرسہ عربیہ کاشف العلوم
کاماریڈی۔
داعئ کبیر حضرت عزیر الدین صاحب نور اللہ مرقدہ سابقہ تبلیغی ذمہ دار و رکن شوری نظام آباد و مؤظف ڈپٹی کلکٹر کا آج رات 30/ ستمبر 2024 دیر گئے 2 بجے داعئ اجل کو لبیک کہا ، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ،
آپ نمونہ اسلاف ،داعئ کبیر عجز و نیاز کے پیکر تھے آپ حضرت نظام الدین مرکز کے سابقہ ذمہ دار حضرت جی مولانا یوسف صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خاص ترتیب یافتہ رہے اور کئی ممالک کے اسفار عرب و عجم شہر در شہر اور قریہ در قریہ امت کا غم و تڑپ لیکر دعوت و تبلیغ کی نسبت سے مرحوم عزیز الدین آخری سانس تک ان مصروفیات میں لگے رہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، مرحوم علیہ الرحمہ کو شہر کاماریڈی سے بڑی الف و محبت رہی کاماریڈی کو بار بار دعوت و تبلیغ کی غرض سے آتے اور دعوتی ذمہ داروں کو مہمیز لگاتے دعوتی کاموں کو ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے مرحوم جب کبھی کاماریڈی تشریف لاتے مدرسہ عربیہ کاشف العلوم کاماریڈی ضرور قدم رنجا ہوتے اور اپنے خاص تاثرات سے نوازتے بانی مدرسہ عربیہ کاشف العلوم کاماریڈی حضرت جلیل احمد نور اللہ مرقدہ کی خدمات کو سراہتے بڑی محبت کا اظہار کرتے ، اس غم و اندوہناک خبر کے سنتے ہی دعوت و تبلیغ اور متعلقین میں افسوس کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر کاماریڈی کے دعوتی ذمہ دار و رکن شوری مولوی شیخ نورالالیاس ناظم مدرسہ عربیہ کاشف العلوم کاماریڈی نے اپنے دوکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مدرسہ میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیا اور پسماندہ گان کو صبر جمیل کی تلقین کی اس غم میں برابر کے شریک مولانا حسین احمد حسامی صدر مدرس مدرسہ عربیہ کاشف العلوم و خادم حافظ شیخ محمد امتیاز امام و خطیب مسجد تحصیل جمیع اساتذہ رہے، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم کے جملہ خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے ان کے سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے متعلقین صبر کاملہ نصیب فرمائیں آمین یارب العالمین