Skip to content
بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا نےغلطی سے اپنے ہی ریوالور سے ٹانگ میں گولی مار لی
ممبئی،یکم اکٹوبر( ایجنسیز)
بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا یکم اکتوبر بروز منگل ایک حادثے کا شکار ہوئے اور غلطی سے اپنے ریوالور سے ٹانگ میں گولی مار لی۔ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ ان کے جوہو کے گھر پر پیش آیا، جب اداکار صبح سویرے کولکتہ روانہ ہونے کی تیاری کر رہے تھے اور اس سے پہلے وہ اپنا لائسنس یافتہ ریوالور چیک کر رہے تھے۔ جس کے بعد غلطی سے اس کے ہاتھ سے ریوالور پھسل گیا جس سے گولی لگ گئی اور اس کی ٹانگ پر چوٹ آئی۔ واقعے کے بعد گووندا کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹانگ سے گولی نکل گئی ہے اور ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
Like this:
Like Loading...