Skip to content
اسرائیل نے جواب دیا تو اسے شدید دھچکا لگائیں گے: ایران کا انتباہ
ایران،3اکٹوبر( ایجنسیز)
گزشتہ روز ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل اور ایران کے درمیان باہمی خطرات کی روشنی میں تہران نے اپنی وارننگ کی تجدید کی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایک اور غلطی کی تو ان کے ملک کا ردعمل دوگنا تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کا قتل کوئی آسان حادثہ نہیں تھا۔ ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے اعلان کیا کہ اگر تل ابیب نے حالیہ میزائل حملے کا جواب دیا تو اسے مزید شدید دھچکا لگے گا۔
انہوں نے بدھ کو بیانات میں کہا کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں شہری اشیاء کے خلاف براہ راست حملے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا اس حملے نے اپنے 90 فیصد اہداف حاصل کر لیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میزائلوں نے 3 فوجی مقامات اور ایک انٹیلی جنس اڈے کو نشانہ بنایا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب پاسداران انقلاب نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے 3 اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں ایک لڑاکا طیاروں کا بیس بھی شامل ہے۔ اسرائیل نے تصدیق کی کہ ایرانی حملے میں پہلی مرتبہ ’’ فتاح‘‘ طرز کے ہائپر سونک میزائل کا استعمال بھی کیا گیا۔
Post Views: 14
Like this:
Like Loading...